پاکستان کی اگست کی ٹریڈ رپورٹ کا جائزہ۔
جولائی 2022 ء کے مقابلے میں اگست کے دوران پاکستانی برآمدات میں 11 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ گذشتہ ماہ کے دوران ایکسپورٹس کی مد میں اڑھائی ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ اگست میں پاکستانی روپے کی قدر میں نمایاں اضافہ ہوا۔ اگست 2022ء کا تقابلہ اگر گذشتہ دال یعنی 2021ء کے اگست کے ساتھ کیا جائے تو اس 2021 ء کے اسی مہینے کے دوران برآمدات میں 14 فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔ رواں سال جولائی اور اگست کے دوران پاکستان کا ایکسپورٹس کی مد میں 4 ارب 75 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ اس دوران مجموعی طور پر 3.75 فیصد برآمدی شرح نمو حاصل ہوئی۔ اگست 2022 ء کے دوران پاکستان نے نہ صرف پہلی بار برآمدی ہدف عبور کرنے کے ساتھ ساتھ رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران 30 ارب ڈالرز کی ایکسپورٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر لی ہے۔ واضح رہے کہ 2021ء میں 12 مہینوں میں اتنا ٹارگٹ حاصل کیا گیا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دسمبر تک پاکستانی برآمدات تاریخ میں پہلی بار 40 ارب ڈالرز سے تجاوز کر جائیں گی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔