Bitcoin کی نئی بلندیوں کی پیش گوئی: BTC اور Ethereum میں ریکارڈ اضافہ ممکن

Crypto markets have benefited from a positive backdrop following Donald Trump's election victory

تازہ ترین تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، Bitcoin جو دنیا کی سب سے بڑی Cryptocurrency ہے. 2025 کے آخر تک $185K کا نیا ریکارڈ قائم کرنے جا رہا ہے۔ جبکہ  اسی برس Ethereum بھی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو سکتا ہے. یہ پیش گوئی Galaxy Research کی ہے. جس کے مطابق Institutional, Corporate اور Nation-State Adoption اس اضافے کے بنیادی عوامل ہوں گے۔

Bitcoin اور Ethereum کی قیمت کا نیا ریکارڈ.

ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، BTC جو دنیا کی سب سے بڑی Cryptocurrency ہے. 2025 کے آخر تک $185K کا نیا ریکارڈ قائم کرنے جا رہا ہے۔ یہ پیش گوئی Galaxy Research کی ہے. جس کے مطابق Institutional, Corporate اور Nation-State Adoption اس اضافے کے بنیادی عوامل ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق، Ethereum (ETH) کی قیمت اگلے 12 ماہ میں $5,500 سے تجاوز کر سکتی ہے۔ یہ اضافہ بھی انہی عوامل کے زیر اثر ہوگا جو Bitcoin کو نئی بلندیوں پر لے جا رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 تک کم از کم پانچ Nasdaq-100 کمپنیاں اور پانچ ممالک اپنے Sovereign Wealth Funds یا Balance Sheets میں Bitcoin شامل کرنے کا اعلان کریں گے۔

ETFs اور DeFi کی ترقی: تفصیلات اور امکانات

ETFs اور DeFi دونوں Cryptocurrency کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور قابل عملیت کے مظہر ہیں۔ Galaxy Research کی رپورٹ میں ان دونوں شعبوں میں نمایاں ترقی کی پیش گوئی کی گئی ہے. جو کہ 2025 تک Bitcoin اور دیگر ڈیجیٹل اثاثوں کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔ اگرچہ 2024 کے دوران ہم نے Digital Assets اور Crypto Currencies کی مقبولیت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا. تاہم Galaxy Capital کے مطابق 2025 میں یہ اپنے عروج پر پہنچ جائیں گے.

Spot Bitcoin ETFs کی ترقی

Spot Bitcoin ETFs وہ مالیاتی مصنوعات ہیں جو سرمایہ کاروں کو Bitcoin کی قیمت میں براہ راست حصہ لینے کی اجازت دیتی ہیں، بغیر اس کو براہ راست خریدنے اور رکھنے کے۔

  • Galaxy Research کی رپورٹ کے مطابق، امریکی Spot Bitcoin ETFs کے تحت Assets Under Management (AUM) 2025 تک $250 Billion سے تجاوز کر سکتے ہیں۔
  • یہ پیش گوئی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور Bitcoin ETFs کے ذریعے زیادہ سہولت کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے کے رجحان پر مبنی ہے۔
  • Spot ETFs کی مقبولیت سے سرمایہ کاروں کو رسک مینجمنٹ اور مارکیٹ میں رسائی کے آسان مواقع ملیں گے، جس سے Bitcoin کو مزید اپنانے کا موقع ملے گا۔

DeFi میں Bitcoin کی شمولیت

DeFi (Decentralized Finance) ایک مالیاتی ماڈل ہے جو بینکوں اور دیگر مرکزی اداروں کی بجائے بلاک چین پر مبنی نظام کا استعمال کرتا ہے۔

  • 2024 میں Bitcoin کے DeFi پلیٹ فارمز میں بند (Locked) کل رقم $11 Billion تھی۔
  • رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ یہ رقم 2025 تک دوگنی ہو جائے گی، جو Bitcoin کے استعمال میں اضافے اور DeFi کے دائرہ کار کے پھیلاؤ کو ظاہر کرتی ہے۔
  • DeFi پلیٹ فارمز پر Bitcoin کا استعمال صارفین کو قرض، سود، اور دیگر مالیاتی خدمات تک آسان رسائی فراہم کرے گا، جو روایتی بینکنگ سسٹم میں ممکن نہیں۔

Artificial Intelligence اور Mining

2025 تک، 20 بڑی Bitcoin Mining کمپنیوں میں سے نصف Artificial Intelligence (AI) یا Hyperscalers کے ساتھ معاہدے کریں گی، جس سے High-Performance Computing (HPC) کا رجحان بڑھ سکتا ہے.

رپورٹ کے مطابق، 2025 تک Bitcoin، سونے کے مجموعی مارکیٹ کیپ کا 20% حصہ حاصل کر سکتا ہے. جو کہ Cryptocurrency کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

Bitcoin اور Ethereum کی متوقع ترقی عالمی معیشت میں ان کے کردار کو مزید مستحکم کرے گی۔ Institutional, Corporate, اور Nation-State کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اس میدان میں نئے مواقع فراہم کرے گی۔

اہم عوامل.

  • Regulation میں نرمی اور قانونی وضاحت کے ساتھ ETFs کی منظوری میں اضافہ۔
  • DeFi کے استعمال میں اضافے کے لیے بہتر تکنیکی سہولیات اور صارف دوست پلیٹ فارمز کی دستیابی۔
  • سرمایہ کاری کے لیے Institutional Investors کی بڑھتی ہوئی دلچسپی، جو مارکیٹ میں استحکام اور ترقی کا باعث بنے گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button