Crypto Policy اور Trade Tariffs ، کیا واقع Donald Trump پہلے روز دنیا کو چکرا کر رکھ دیں گے؟
Financial Markets are waiting for the New Policies of the White House
Donald Trump نے امریکی صدارت کے پہلے دن اپنے اقدامات سے لوگوں کو حیران کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اگرچہ ان کے وعدوں کی فہرست خاصی طویل ہے. تاہم Financial Markets کیلئے Crypto Policy میں تبدیلی اور دنیا کے اہم ممالک کیلئے Trade Tariffs عائد کیا جانا ایسے اعلانات ہیں جو Global Economy کیلئے Nuclear Explosion سے کم نہیں ہیں.
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے چند ہی گھنٹوں میں ایسے احکامات جاری کریں گے جو Economy، Immigration، اور Climate Change جیسے اہم موضوعات پر اثر انداز ہوں گے.
Donald Trump کی واپسی اور دنیا کے لئے چکرانے کا وقت.
آئیے ہم Donald Trump کے ان اقدامات کا جائزہ لیتے ہیں. جن کا آغاز ان کے دوبارہ عہدہ صدارت سنبھالتے ہی کیا جانا ہے. اور جن کے بعد United States میں ایک قانونی جنگ چھڑ جانے کا خدشہ موجود ہے.
Tariffs پالیسی اور عالمی تجارت
Donald Trump نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی مصنوعات کو ترجیح دینے کیلئے درآمدی اشیاء پر سخت Tariffs نافذ کریں گے۔
- تمام درآمدات پر 10 فیصد Tariff عائد کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
- کینیڈا اور میکسیکو سے آنے والے سامان پر 25 فیصد، اور چینی مصنوعات پر 60 فیصد تک Tariff لگایا جا سکتا ہے۔
یہ اقدامات نہ صرف روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے اور Inflation کی شرح بڑھانے کا سبب بن سکتے ہیں. بلکہ جوابی Tariffs کے ذریعے عالمی تجارت کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
Climate Change اور توانائی پالیسی
ٹرمپ نے جو بائیڈن کی ماحولیاتی پالیسیوں کو ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
- وفاقی زمینوں پر تیل کی تلاش پر پابندی ختم کرنے اور Renewable Energy منصوبوں کو محدود کرنے کا منصوبہ ہے۔
- پیرس معاہدے سے دوبارہ علیحدگی اختیار کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے. جو عالمی سطح پر ماحولیاتی تحفظ کیلئے ایک دھچکہ ہو سکتا ہے۔
Immigration پر سخت اقدامات
Donald Trump نے امیگریشن پالیسیوں میں سخت تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جن میں شامل ہیں:
- "میکسیکو میں رہو” پالیسی کی بحالی، جس کے تحت پناہ گزینوں کو امریکہ میں داخلے سے پہلے میکسیکو میں انتظار کرنا ہوگا۔
- پیدائشی شہریت کے حق کو ختم کرنے کی کوشش، جس کیلئے آئینی تبدیلی کی ضرورت ہو سکتی ہے۔
- سرحدی ایمرجنسی کے تحت فوج کی تعیناتی اور بڑے پیمانے پر ملک بدری کے منصوبے۔
Donald Trump نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ یوکرین تنازع کو حل کرنے کیلئے اقدامات کریں گے. تاہم اس کیلئے چھ ماہ کا وقت درکار ہو سکتا ہے۔
- کیوبا اور وینزویلا پر سخت پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
Crypto Policy اور Trade Tariffs ، ایک نیا امریکی اثاثہ
ٹرمپ نے اپنی مہم میں Crypto Policy کو خصوصی اہمیت دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ Bitcoin اور دیگر کرپٹو اثاثے امریکہ کیلئے تیل اور سونے کی طرح معاشی ستون بن سکتے ہیں۔
- ان کے الیکشن جیتنے کے بعد Bitcoin کی قیمت میں 30 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
- وہ ایک قومی Crypto Policy بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جو امریکی معیشت کو نئی بلندیوں تک لے جا سکتا ہے۔
TikTok پر نئی حکمت عملی Donald Trump کا نیا متوقع اعلان.
ٹرمپ نے TikTok پر پابندی کے قانون کو معطل کرنے کا عندیہ دیا ہے. تاکہ امریکی کمپنیوں کو اس میں 50 فیصد حصہ حاصل کرنے کا موقع دیا جا سکے۔
- ماضی میں ٹرمپ نے TikTok پر مکمل پابندی کی حمایت کی تھی، تاہم اب وہ اس پلیٹ فارم کو امریکی مفادات کے مطابق ڈھالنے کے خواہاں ہیں۔
- ان کے مطابق، اس فیصلے سے امریکی شراکت داری اور سوشل میڈیا کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا۔
- ڈونلڈ ٹرمپ کے یہ اقدامات نہ صرف امریکہ بلکہ دنیا بھر میں سیاست، معیشت اور معاشرت پر گہرے اثرات ڈال سکتے ہیں۔
- Tariffs اور Crypto Policy کے ذریعے امریکی معیشت کو فائدہ پہنچانے کی کوشش، TikTok جیسے فیصلوں سے ٹیکنالوجی میں شراکت داری، اور ماحولیاتی معاہدوں سے علیحدگی جیسے اقدامات عالمی سطح پر نئے تنازعات اور مباحثے کو جنم دیں گے۔ وقت بتائے گا کہ یہ پالیسیاں کتنی مؤثر ثابت ہوں گی. اور ان کے دعووں کے برعکس انکا اطلاق ممکن بھی ہے یا کہ نہیں.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔