Middle East War کس طرح سے Gold Price پر اثر انداز ہو رہی ہے؟

Iran vows to retaliate Ismail Haniya's death, United States sent further troops in the region

Middle East War وسعت اختیار کرنے اور خطے میں انتہائی کشیدہ حالات کے پیش نظر Gold Price مستحکم دکھائی دے رہی ہے . Geopolitical Conflicts میں بگاڑ سے Safe Heaven Assets کی طلب میں اضافہ ہوا.

Middle East War کے  Gold Price پر اثرات؟

Hamas Political Wing  کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت پہلے سے ہی تنازع میں گھرے خطے میں مزید کشیدگی میں اضافے کا باعث بنی ہے ۔ یہی وہ محرک ہے جو کہ Bright Metal سمیت تمام Commodities کی طلب میں اضافے کے سبب بنا ہے . کیونکہ Geopolitical Conflicts ہمیشہ Safe Heaven Assets کی خرید داری کو تحریک دیتے ہیں.

ایسا ہی معامله رواں ہفتے صیہونی ریاست کی جانب سے جارحانہ اقدامات کی نئی سیریز شروع ہونے پر دیکھنے میں آیا. جب Former Palestinian PM اسرائیلی حملے میں جان بحق ہو گئے. ابتدائی ردعمل کے طور پر Gold اور Platinum کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ، جبکہ مزید کشیدگی یا بڑی جنگ کا براہ راست ایڈوانٹیج سنہری دھات کو حاصل ہو گا.

Middle East War کس طرح سے Gold Price پر اثر انداز ہو رہی ہے؟
Gold Price as on 2nd August 2024, during Asian Sessions

اسماعیل ہنیہ نئے Iranian President مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے Iran کے دارالحکومت Tehran میں موجود تھے. جب وہ ایک Israeli Airstrike میں مارے گئے۔ Hamas اور Iranian Officials  نے فوری طور پر اس حملے کا الزام Israel پر لگایا۔

جمعرات کو جب اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ Tehran University میں ادا کی گئی. تو اس میں ملک کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان بھی شریک تھے۔

آیت اللہ علی خامنہ ای نے اس حملے پر Israel کو سخت سبق سکھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ایرانی رہبرِ اعلیٰ کا کہنا ہے کہ چونکہ اسماعیل ہنیہ کا قتل انکی سرزمین پر ہوا. اس لیے وہ ان کے خون کا بدلہ لینا اپنا فرض سمجھتے ہیں.

کیا مشرق وسطیٰ کے حالات نئی عالمی جنگ کا سبب بن سکتے ہیں؟

اسمعیل ہانیہ کی ایرانی سرزمین پر شہادت ایک انتہائی غیر معمولی واقعہ ہے . بالخصوص ان حالات میں جبکہ خطے کے حالات کشیدگی کی انتہاؤں کو چھو رہے ہیں . آج White House کے ترجمان نے Israel کے دفاع کیلئے مزید US Troops مشرق وسطیٰ بھیجنے کا اعلان کیا . علاوہ ازیں امریکا صیہونی  ریاست کو Ballistic Missiles بھی دینے کا فیصلہ کر چکا ہے . 

یہ تمام اقدامات ایک بڑے تصادم کی طرف اشارہ کر رہے ہیں. اگر اسلامی دنیا کی بات کی جائے تو اسماعیل ہانیہ کی شہادت نے اسکے زخموں کو تازہ کر دیا ہے . فلسطین کا المیہ ایک ایسے کھلے زخم کی مانند ہے. جو کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو نفسیاتی طور پر جھکڑے ہوئے ہیں . اور ان میں انتقام اور غصے کو جنم دے رہا ہے . اس لئے یہ بعید از قیاس نہیں کہ بہت جلد یہ ایک کھلی عالمی جنگ میں تبدیل ہو جائے .

گزشتہ روز Turkish President رجب طیب اردوگان نے ایک مرتبہ پھر Israel کو دھمکی دی ہے کہ اسکی افواج کسی بھی وقت صیہونی ریاست میں داخل ہو سکتی ہیں .

حزب الله کے سربراہ حسن نصراللہ نے جمعرات کی شب اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ ایک بڑی جنگ میں داخل ہو گئے ہیں . دشمن پر کسی بھی سمت سے حملہ کیا جا سکتا ہے . اسماعیل ہانیہ کا ذکر کرتے ہوئے وہ آبدیدہ ہو گئے. انہوں نے کہا کہ یہ قربانی رائیگاں نہیں جائے گی. نیتن یاہو اور اسکے حمایتیوں کو بہت جلد اپنے جرائم کیلئے کٹہرے میں کھڑا کیا جائیگا.

مستقبل قریب میں سنہری دھات کیا سمت اختیار کر سکتی ہے؟

معاشی ماہرین کے خیال میں Gold Price آئندہ چند روز میں 25 سو ڈالرز فی اونس تک جا سکتی ہے. کیونکہ مشرق وسطیٰ میں Ceasefire کی تمام کوششیں اسمعیل ہانیہ کی شہادت کے بعد ماند پڑتی ہوئی نظر آ رہی ہیں. آج دنیا کے تمام اہم اسلامی ممالک میں یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے . ایسے میں رسک فیکٹر پوری طرح سے مارکیٹس پر حاوی ہو گیا ہے. جس کا براہ راست ایڈوانٹیج Bright Metal حاصل کر سکتی ہے .

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button