Russia پابندیوں سے بچنے کے لئے Crypto Currencies استمعال کر سکتا ہے. US Agencies کی رپورٹ
Experts doubt that if plan works, given the traceability of Blockchains
US Secret Agencies نے رپورٹ دی ہے کہ Russia ایک نئی اور انوکھی حکمت عملی پر عمل کرنے کی تیاری کر رہا ہے. تا کہ Crypto Currencies استمعال کر کے Western Sanctions کا سامنا کر سکے. اور اپنی معیشت کو مستحکم رکھ سکے.۔۔ یہ حکمت عملی بین الاقوامی معاشی دباؤ کو کم کرنے. اور تجارتی روابط کو برقرار رکھنے کے لیے ایک ممکنہ حل کے طور پر سامنے آئی ہے.
Russia کی Crypto Strategy کیا ہے؟
US Department of Defense کی طرف سے White House کو بھجوائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ Russia ایک نئی حکمت عملی پر عمل کر رہا ہے تا کہ مغربی پابندیوں سے اپنی Oil based Economy کو بچا سکے. اطلاعات کے مطابق Kremlin اس مقصد کیلئے Crypto Currencies کے ذریعے Financial Transactions کا ارادہ رکھتا ہے.
Crypto Currencies کے استعمال کی اس حکمت عملی کے پیچھے بنیادی مقصد یہ ہے. کہ وہ بین الاقوامی پابندیوں کے اثرات کو کم کر سکے۔ United States اور Europe نے روس پر مختلف اقتصادی اور مالی پابندیاں عائد کی ہیں. جن کا مقصد Russian Economy کو نقصان پہنچانا اور اس کی International Economic Activities کو محدود کرنا ہے۔ ان پابندیوں میں روسی بینکوں کے Swift سے الگ ہونے، Russian Oil and Gas Exports پر پابندیاں، اور دیگر تجارتی پابندیاں شامل ہیں۔
بین الاقوامی پابندیوں سے کیلئے Crypto Currencies کیا کردار ادا کر سکتی ہیں؟
بین الاقوامی پابندیاں آج کی دنیا میں اکثر ممالک اور کاروباری اداروں کو متاثر کرتی ہیں۔ ان کا مقصد مخصوص ممالک، اداروں، یا افراد کو عالمی مالیاتی نظام سے الگ کرنا ہوتا ہے۔ لیکن جدید دور کی ٹیکنالوجی، خاص طور پر Crypto Currencies نے اس مسئلے کا ایک ممکنہ حل پیش کیا ہے۔
Crypto Currencies دراصل Digital یا Virtual Currencies ہیں جو Blockchain Technology پر مبنی ہوتی ہیں۔ یہ کرنسیز روایتی Banking System سے آزاد ہوتی ہیں اور ان کا کوئی Central Control نہیں ہوتا۔ اس غیر مرکزی نوعیت کی وجہ سے یہ بین الاقوامی پابندیوں کے چنگل سے باہر رہنے کا ایک ذریعہ بن گئی ہیں.
Digital Transactions کا استعمال عالمی سطح پر ممکن ہے. اور یہ بین الاقوامی سرحدوں کے بغیر کام کرتی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ایک ملک جو پابندیوں کا سامنا کر رہا ہے. وہ دیگر ممالک میں اپنی Crypto Currencies کے ذریعے مالی معاملات کو جاری رکھ سکتا ہے۔
یہ کرنسیز اکثر زیادہ رازداری فراہم کرتی ہیں. جس کی وجہ سے مالیاتی معاملات میں شفافیت کم ہو جاتی ہے۔ یہ خصوصیت پابندیوں کے تحت چلنے والے افراد یا اداروں کے لئے فائدے مند ہو سکتی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔