ECB Monetary Policy کا اعلان ، یورو میں شدید گراوٹ

25 پوائنٹس اضافے کے ساتھ کرسٹین لیگارڈ کا Rate Hike Program بند کرنیکا اشارہ

ECB Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا۔ جس کے بعد یورو کی قدر میں شدید گراوٹ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ سربراہ یورپی بینک کرسٹین لیگارڈ نے Rate Hike Program بند کرنے کا سگنل دیا۔ جس کے EURUSD میں شدید فروخت دیکھنے میں آ رہی ہے۔

ECB Monetary Policy کی تفصیلات

مارکیٹ توقعات کے مطابق یورپی سینٹرل بینک نے 25 بنیادی پوائنٹس Interest Rate میں اضافہ کر دیا۔ اس طرح گورننگ کونسل نے U.S Federal Reserve کے نقش قدم پر عمل کرتے ہوئے جارحانہ پالیسی کے ردھم میں کمی کی ہے۔

European Monetary policy and Rate Hike policy suspension

یاد رہے کہ گذشتہ 15 ماہ میں Refinancing Rate کی سالانہ شرح 4.25 فیصد پر آ گئی ہے۔ اگرچہ یہ سب تخمینوں کے مطابق تھا تاہم یورو میں شدید گراوٹ کی حقیقی وجہ کرسٹین لیگارڈ کی پریس کانفرنس بنی۔

یورپی مرکزی بینک کی سربراہ نے کیا کہا ؟

کرسٹین لیگارڈ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے امریکی ہم منصب جیروم پاول سے دو قدم آگے جاتے ہوئے Rate Hike Program کو بند کرنے کا اشارہ دے دیا۔ انکا کہنا تھا کہ وہ سمجھتی ہیں اب سخت مانیٹری پالیسی کی مزید گنجائش نہیں ہے۔ اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے حالیہ عرصے کے دوران Headline Inflation میں ہونے والی نمایاں کمی کا ذکر کیا۔

صدر یورپی بینک نے کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) میں کمی اور شرح نمو میں بہتری کا کریڈٹ اپنے ادارے کو دیتے ہوئے کہا کہ یوکرائن پر روسی حملے کے بعد عالمی مارکیٹس معاشی بحران کی زد میں آ گئیں۔ اس کے علاوہ یورپ کو Recession اور نظام زر کے بکھرنے کا چیلنج بھی درپیش تھا۔

کرسٹین لیگارڈ نے یہ بھی کہا کہ روس سے گیس کی سپلائی سے پورا خطہ متاثر ہوا۔ لیکن بہترین حکمت عملی کے ساتھ مرکزی بینک نے افراط زر کے عفریت کا مقابلہ کیا۔ اور اسے سنگل ہندسے پر لانے میں کامیاب رہا۔ تاہم وہ سمجھتی ہیں کہ اب شرح سود میں اضافے کی بجائے Growth Rate پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ تا کہ عوام کی قوت خرید کو بحال کیا جا سکے اور پیداواری شعبے میں مثالی ترقی حاصل کی جائے۔

مارکیٹ کا ردعمل

پریس کانفرنس میں کرسٹین لیگارڈ کا لب و لہجہ فیڈرل ریزرو کا ری کیپ تھا۔ لیگارڈ نے نرم اور سخت مانیٹری پالیسیز کے اثرات بھی بیان کئے۔ ٹرمینل ریٹس میں اضافے کا سلسلہ معطل کرنے کے بیان سے EURUSD میں شدید فروخت شروع ہو گئی اور یورو رواں ماہ کی کم ترین سطح 1.0980 پر آ گیا۔ اسی دوران مثبت U.S GDP Data پبلش ہونے سے امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں بھی زبردست تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔.

EURUSD

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button