امریکی مارکیٹ نیسڈق( Nasdaq ) کا تیکنیکی تجزیہ۔

ایک ہفتے کی مندی کے بعد سرمایہ کار نیسڈق اور مکسڈ کمپوزیٹ انڈیکس کی نچلی سطح کو قبول کر چکے ہیں اور آج بھی اسی رینج میں اسٹاکس کی خریداری نظر آنے کا امکان ہے۔ کیونکہ ٹیکنیکی لحاظ سے نیسڈق اپنی 200 گھنٹوں کی اوسط یعنی بلیو لائن سے نیچے ریڈ زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ نیسڈق کا مکسڈ کمپوزیٹ انڈیکس 2 ستمبر کو 11631 کی سطح پر بند ہوا اگر پچھلے 6 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیں تو 14139 سے 11631 تک انڈیکس میں 3 ہزار پوائنٹس میڈیم رینج کی گراوٹ ہے لیکن 11000 کی سطح سے اوپر 12500 تک کا تیکنیکی ری۔باؤنڈ متوقع ہے جو کہ آج فیوچر مارکیٹ انڈیکس میں خریداری کے رجحان سے نظر آ رہا ہے۔ کیونکہ 12600 کی ریزسٹینس ایک مضبوط حد ہے جسے عبور کرنے کے بعد بلز( Bulls ) کا رجحان اگلے لیولز کی طرف دھکیلتا( push ) ہوا نظر آئے گا تاہم میڈیم رینج میں اسوقت مارکیٹ پر منفی یعنی بیئرش( Bearish ) اثرات غالب ہیں۔ جو کہ مارکیٹ کو ریڈ لائن یعنی 10400 کی سطح کی طرف لانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اگر تیکنیکی لحاظ سے دیکھیں تو یہ مارکیٹ اوور سولڈ ( over sold ) ہے اور شارٹ رینج کا ایک ری۔باؤنڈ آج مارکیٹ کے آغاز میں متوقع ہے جو کہ دو سے تین پوائنٹس یعنی 2 فیصد کیپٹیلائزیشن تک ہو سکتا ہے۔ گذشتہ ہفتے کے دوران انرجی سیلیکٹ سیکٹر میں فروخت کا رجحان دیکھا گیا۔ لیکن اس لیول کو اگر رئیل مارکیٹ ٹرینڈ کے ساتھ ملا کر دیکھیں تو ذرائع توانائی کی قیمتوں کے بڑھنے سے انرجی سیکٹر کے اسٹاکس آج اوپر رہنے کی توقع ہیں لیکن ٹیکنالوجی سیکٹر یعنی ٹیک اسٹاکس میں ابھی تک رسک فیکٹر نظر آ رہا ہے۔ انرجی سیکٹر میں انڈیکس کے موجودہ لیول یعنی 60.90 کے زون میں متوقع طور پر سرمایہ کاروں کی طرف سے اسٹاکس کی خریداری ہو سکتی ہے جو کہ 70.00 کی سطح تک یعنی Bullish Zone کے قریب کم ہو جائے گی۔ لیکن اوپر کی طرف بلیو لائن کے بننے کا رجحان 92.00 تک جاتا ہوا دکھائی دیے رہا ہے جسکا مطلب پورے سیشن کی تیزی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button