امریکی ڈالر اور جاپانی ین کے جوڑے( pair ) کا تیکنیکی تجزیہ۔

امریکی ڈالر اپنے ایشیئن ہم منصب یعنی جاپانی ین کے مقابلے میں بلیو لائن سے اوپر گرین زون میں ٹریڈ کر رہا ہے 200 گھنٹوں کی بلیو لائن جو کہ 137 پر بنتی ہے اسوقت امریکی ڈالر خاصی نیچے چھوڑ کر ایک نئی 100 گھنٹوں کی بلیو لائن بنا رہا ہے۔ جبکہ جاپانی ین اسوقت بغیر کسی مانیٹری سپورٹ کے سرمایہ کاری کا لیول کھو رہا ہے۔ جبکہ اس کرنسیز پیئر میں امیریکن ڈالر جسے عنقریب فیڈرل ریزرو کی طرف سے 75 بنیادی پوائنٹس کی سپورٹ کی توقع ہے گذشتہ کئی سال کے ٹریڈنگ ٹرینڈ سے کئی درجے اوپر 140 سے 142 کے درمیان حرکت کر رہا ہے جس سے ایشیئن کرنسی بیئرز( Bears ) کے حملے کی شکار ہے اس پیئر کی ٹریڈ کا اسٹاپ لاس 139 بنتا ہے یعنی بیئرش لیول کے بالکل آغاز پر۔ کیونکہ یہاں جاپانی ین کا گرین زون شروع ہو جاتا ہے ۔ اگرچہ یہاں ٹرینڈ لائن نہیں بنتی نظر آ رہی تاہم قلیل المدتی منافع 141 اور 142 کی سطح پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ آج صبح سے امریکی ڈالر جاپانی ین کے مقابلے میں ٹرینڈ لائن پر 139 کی سطح پر بہترین اینٹری لیول( Entry Level ) اور 142 پر ایگزٹ ( Exit Level ) پیش کر رہا ہے۔ ان لیولز پر امریکی ڈالر کے بلز(Bulls ) انتہائی مضبوط ہیں لیکن 139 سے 142 کے درمیان 300 ٹریڈنگ پوائنٹس میں بلز( Bulls ) جاصا معقول منافع حاصل کر کے ایگزٹ کر رہے ہیں کیونکہ اگرچہ اس لیول پر امریکی ڈالر خاصا مضبوط ہے تاہم یہ ٹریڈنگ کا جھولتا ہوا ایریا ( Swing Area ) ہے یعنی profitability کی گنجائش تو نظر آ رہی ہے لیکن طویل المدتی بنیادوں پر یہاں ہولڈ( Hold ) کرنا خاصا پرخطر ہے کیونکہ جھولتے ہوئے زون سے ڈالر کسی بھی وقت واپس ٹرینڈ لائن کے آغاز کی طرف واپس آ سکتا ہے یعنی گزشتہ 48 گھنٹوں کی بلیو لائن سے بھی نیچے 100 گھنٹوں کی اوسط( Average Trend Line) کی طرف آ سکتا ہے جو کہ اس پیئر کی اسوقت بنیادی سپورٹ ہے۔ ٹرینڈ لائن 137 کے قریب بنتی ہوئی نظر آ رہی ہے، 300 ٹریڈنگ پوائنٹس کے درمیان جس کے بعد فروخت کا مضبوط ایریا شروع ہو جاتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button