برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں گراوٹ۔ سرمایہ کاروں میں فروخت کا رجحان۔
امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں مسلسل گراوٹ جاری ہے۔ کل جاری ہونیوالی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ میں افراط زر کے اعداد و شمار دنیا کی تمام طاقتور معیشتوں کے مقابلے میں تشویشناک حد تک زیادہ ہیں بلکہ پچھلے 48 سال میں پہلی بار افراط زر دوہرے ہندسوں میں داخل ہو گئی ہے۔ سرمایہ کار سوئنگ ایریا کے آس پاس پاؤنڈز مسلسل فروخت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پچھلے 100 دن کی اوسط کے مطابق 1.20000 اسوقت کیبل ( امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈز کی قدر) کا سوئنگ ایریا ہے۔ جو کہ اسوقت کیبل کی اہم ترین نفسیاتی حد ہے۔ اسوقت کیبل اپنے سوئنگ ایریا کی نچلی ترین سطح کو بھی توڑ چکی ہے اس لئے بلیو ایریا یعنی پچھلے 100 دن کی اوسط سے نیچے 1.1900جو کہ کیبل کا بیئرش زون ہے میں داخل ہو گئی ہے ۔ آج بین الاقوامی مارکیٹس کے لندن اور یورپیئن سیشنز کے اختتام تک یہ بیئرش مومینٹم برقرار رہا ہے اور اسی وجہ سے کیبل اگلے کچھ دنوں تک بیئرش زون میں ہی ٹریڈ کرتی ہوئی نظر آئے گی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔