فیصل بینک لیمیٹڈ: تیزی کا مومینٹم جاری، T-Bills اور میوچل فنڈز کی خریداری

فیصل بینک لیمیٹڈ میں تیزی کا مومینٹم آج بھی جاری ہے۔ جس کی بنیادی وجہ حکومت پاکستان کی طرف سے کمرشل بینکوں کے ذریعے T-Bills کی فروخت اور میوچل فنڈز میں خریداری کی لہر ہے اس مانیٹری ٹول کے استعمال سے پاکستان روپے کی قدر مستحکم کئے جانے کے علاوہ 7 سو ارب روپے بھی نیشنل ڈیپازٹس میں شامل ہوئے ہیں

دن کے اختتام پرفیصل بینک لیمیٹڈ (FABL) 1 روپے 4 پیسے کے اضافے سے 24.13 کی سطح پر آ گیا۔ مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز سے ہی اس میں خریداری کی لہر دیکھی گئی جو کہ اختتامی سیشن میں انڈیکس میں ہونیوالے اتار چڑھاؤ کے باوجود بھی برقرار رہی۔

فیصل بینک لیمیٹڈ کا تعارف

فیصل بینک لیمیٹڈ کا قیام 3 اکتوبر 1994ء کو بطور پبلک لیمیٹڈ بینکنگ کمپنی عمل میں آیا۔ اسکا بنیادی سرمایہ 35 ارب روپے ہے۔ تاہم پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں ادا شدہ سرمایہ (Paidup Capital) 1 ارب 15 کروڑ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ (Free Float) کیلئے دستیاب شیئرز کی تعداد 37 کروڑ 94 لاکھ ہے۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 25 فیصد بنتے ہیں۔

فیصل بینک لیمیٹڈ KSE100 کے نمایاں اسٹاکس میں شامل ہے۔ تاہم انٹرا ڈے کی بجائے اسے طویل المدتی یعنی Holding Stock سمجھا جاتا ہے۔ تاہم حال ہی میں یہ KMI یعنی اسلامک اسٹاک انڈیکس میں بھی لسٹڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد یہ انٹرا ڈے میں بھی متحرک کمپنی کے طور پر ابھرا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اسکی ٹریڈنگ رینج 19 سے 31 روپے فی شیئر کے درمیان رہی ہے۔

فیصل بینک پاکستان کے روائتی اور اسلامی بینکنگ دونوں طرح کی سرگرمیوں کے حامل پلیٹ فارم کے طور پر جانا جاتا ہے۔
فیصل بینک کا قیام 3 اکتوبر 1994ء کو بطور پبلک لیمیٹڈ بینکنگ کمپنی کے عمل میں آیا۔ اسکی تشکیل کمپنیز آرڈینینس 1984 کے تحت ہوئی تھی بعد ازاں اسے کمپنیز ایکٹ 2017 سے تبدیل کر دیا گیا۔

اسکا بنیادی سرمایہ (Market Capital) 36 ارب روپے رکھا گیا تھا۔ جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ادا شدہ سرمایہ (Paidup Capital) 1 ارب 51 کروڑ شیئرز پر مشتمل ہے جن میں سے آزادانہ ٹریڈ (Free Float) کیلئے 37 کروڑ 94 لاکھ شیئرز دستیاب ہیں۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 25 فیصد بنتے ہیں۔ کمپنی ملک میں روائتی اور اسلامک یعنی دونوں طرح کی بینکنگ میں مصروف عمل ہے۔ اس کے علاوہ فائنانشل ریسرچ اور میوچل فنڈز کا اجراء بھی کر رہا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج FABL نے 23.35 کی سطح سے ٹریڈ کا آغاز کیا۔ جبکہ اسکی ٹریڈنگ رینج 23.00 سے 24.36 کے درمیان رہی واضح رہے کہ 23.00 کے نفسیاتی مارک سے اوپر FABL کا Bullish Zone ہے۔ آج اس کا اختتامیہ 1 روپے 1 روپے 1 پیسے اضافے سے 24.10 پر ہوا۔ جبکہ اسکی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 2.73 فیصد وسعت ریکارڈ کی گئی۔ FABL میں 28 لاکھ 21 ہزار شیئرز کا لین دین ہوا۔ اسکا اپر کیپ 24.46 اور لوئر لاک 21.04 کی سطح پر ہے۔

 

آج فیصل بینک لیمیٹڈ اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Averages سے اوپر بند ہوا ہے۔ 24 کی سپورٹ سے اوپر ہونیوالی Closing سے فیصل بینک آئندہ ہفتے یلش ریلی کے ساتھ 25 اور 27 کے اہداف حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ طویل المدتی 200 روزہ حرکاتی اوسط اور 2022ء کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ کے پوائنٹس بھی اسی سطح پر ہیں۔ جنہیں عبور کرنے سے 20 روزہ Moving Average بھی ان سے اوہر آ جائے گی۔ جس سے سائیڈ لائن بلز بھی خریداری کی ریلی میں شامل ہو جائیں گے۔

موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں 24.30, 24.80 اور 25.30 ہیں۔ جبکہ اسکے سپورٹ لیولز 23.90, 23.40 اور 22.70 ہیں ۔ اس کے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 45 فیصد Bullish اور 43 فیصد Bearish جبکہ 17 فیصد Sideways ہیں اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اسکا طویل المدتی ہدف 50 روپے فی شیئر قدر کا حصول ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button