پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ :شیئر مارکیٹ کا بہترین اسٹاک

پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ شیئر مارکیٹ مسلسل تیسرے روز کے بہترین اسٹاکس میں سرفہرست ہے۔ IMF کے ساتھ گردشی قرضوں کے خاتمے پر اتفاق اور عملی اقدامات سے انرجی اسٹاکس کی طلب میں اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں گذشتہ دنوں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے بعد سے اسکی شیئر ویلیو میں ایک ماہ کے دوران 40 فیصد اضافہ ہوا۔ نئے ذخائر کی ممکنہ یومیہ پیداوار کا تخمینہ مجموعی ملکی پیداوار کا 45 فیصد لگایا گیا ہے جو کہ معاشی مسائل سے گھری ہوئی پاکستانی معیشت کے لئے بلاشبہ ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ بلوچستان اور پنجاب میں تیل و گیس کے مزید ذخائر کی دریافت کے لئے نئے پراجیکٹس کا آغاز کر رہی ہے۔ جس کے بعد آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن سیکٹر کی اس کمپنی میں سرمایہ کاری کے رجحان میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ (PPL) کا قیام 1950ء میں حکومت پاکستان کے تیل و گیس کی تلاش کے سرکاری ادارے کی حثیت سے عمل میں آیا۔ اسکا بنیادی سرمایہ اسوقت 16 کروڑ 81 لاکھ روپے رکھا گیا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچیج (PSX) میں ادا شدہ سرمایہ (Paidup Capital) 2 ارب 72 کروڑ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں آزادانہ ٹریڈ کے لئے دستیاب شیئرز 66 کروڑ 70 لاکھ ہیں جو کہ مجموعی تعداد کا 24.3 فیصد بنتے ہیں۔ اس سے PPL کی مضبوط بنیادوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اسے انٹرا ڈے اور Holding دونوں طرح کی ٹریڈ میں بہترین اسٹاک تصور کیا جاتا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اسکے شیئرز کی بلند ترین سطح 89 روپے رہے ہے۔ جبکہ کم ترین لیول 50.43 رہا۔ موجودہ سطح کو اسکا بہترین Buying Level قرار دیا جا رہا ہے۔ Holding کے ساتھ موجودہ سطح پر 15 سے 20 روپے جبکہ انٹرا ڈے میں 3 سے 4 روپے فی شیئر منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ پانامہ گیٹ اسکینڈل سے پہلے PPL کی شیئر ویلیو 250 روپے تک پہنچ گئی گئی تھی۔ اسکا طویل المدتی ہدف 500 روپے فی شیئر کی سطح کا حصول ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج آغاز میں ہی پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ (PPL) اپنی 7 اور 21 دن کی Moving Averages سے اوپر اور 2 روپے اضافے کے ساتھ 81 روپے 70 پیسے فی شیئر پر پہنچ گیا۔
اب تک اس میں 1 کروڑ 35 لاکھ 18 ہزار سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے یہ اپنی 200DMA کے 61.8 فیصد سے زائد قدر کو بحال کرنے میں کامیاب ہو گیا یے۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 65 فیصد Bullish اور 25 فیصد Bearish ظاہر کر رہے ہیں جبکہ اسکا 10 فیصد طرز عمل Sideways ہے۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 78 کی سطح سے اوپر خریداری کا بہترین موقع ظاہر کر رہے ہیں۔ جبکہ عام طور پر بھی اسے 78 سے اوپر Bullish تصور کیا جاتا ہے۔ اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) بھی 71 پر آ گیا ہے جو کہ اسکی اوپر کی ریلی کو ظاہر کر رہا ہے۔ آج اس نے اپنی ٹریڈ کا آغاز 79 روپے 86 پیسھ سے کیا۔ بلند ترین سطح 81 روپے 70 پیسے اور کم ترین 77.86 ہے۔ موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں 82 اور 84 ہیں جبکہ نفسیاتی سپورٹ کے لیولز 79، 77 اور 75 ہیں۔ مثبت ٹریگرز کے زیر اثر آنیوالے دنوں میں بھی تیزی کا رجحان جاری رہ سکتا یے۔ رواں ہفتے کے دوران PSX میں 40 فیصد کیپیٹلائزیشن پاکستان پیٹرولیئم لیمیٹڈ کی وجہ سے ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button