TPLP مندی کی مارکیٹ میں مستحکم اسٹاک

TPLP مارکیٹ میں شدید مندی کے باوجود مستحکم رہا۔ جس کی وجہ حالیہ دنوں میں پراپرٹی سیکٹر میں آنیوالا سرمایہ کاری کا رجحان ہے۔ کمپنی کراچی میں ڈویلپمنٹ ہروجیکٹس کیلئے بڑی ڈویلپر کمپنیوں میں شامل کی گئی ہے۔ جنہیں مرکزی شاہراہوں پر بننے والے پلوں کے ٹھیکے دیئے گئے ہیں۔ ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز (TPLP) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) کی انتہائی متحرک کمپنیز میں شامل ہے اور اس کا شمار سب سے زیادہ ٹریڈ ہونے والے اسٹاکس میں ہوتا ہے۔ رواں سال کے دوران پراپرٹی سیکٹر کی اس کمپنی کے KSE100 میں شیئرز کی قدر میں 70 فیصد گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز نے اس عرصے میں دوران 66 روپے سے نیچے 13 روپے 90 پیسے تک کا سفر کیا ہے۔ یہ ٹی۔پی۔ایل گروپ کا حصہ ہے اور اس کے بنیادی خدوخال (Fundamentals ) انتہائی مضبوط ہیں۔

ان دنوں انڈیکس کے رجحان کے ساتھ ہی اس میں بھی اتار چڑھاؤ نظر آ رہا ہے۔ TPLP انٹرا ڈے کا انتہائی مقبول اسٹاک ہے۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران یہ ایک محدود رینج میں بھی انتہائی سرگرم ہے۔ آج TPLP کی Share Value میں 0.78 فیصد اضافہ ہوا . جس کے بعد یہ 14.00 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) سے اوپر اختتامیہ دینے میں کامیاب رہا۔

ٹیکنیکی جائزہ

آج ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز میں ٹریڈنگ کا آغاز 14 روپے 4 پیسے سے ہوا۔ اسکا Upper Cap اس سطح سے ایک روپے اوپر 15 روپے 13 پیسے اور لوئر لاک 13 روپے 1 پیسے پر ہے۔ اسکی کم ترین سطح 13 روپے 81 پیسے اور بلند ترین لیول 14 روپے 38 پیسے رہی۔ جبکہ سیشن کے اختتام پر یہ اسٹاک کل کی سطح سے 11 پیسے اضافے کے ساتھ 14 روپے 18 پیسے پر آ گیا۔

ا
سکا محور (Pivot ) 14 روپے 10 پیسے پر ہے۔ جو کہ اسکی پہلی نفسیاتی سپورٹ (S1 ) بھی ہے۔ یہ اسکی انتہائی اہم سطح ہے جو کہ پراپرٹی سیکٹر کے اس اسٹاک کی 200SMA بھی ہے۔ اس لئے اسکی Buying Call بھی 14 روپے سے اوپر ہے۔ جبکہ دوسری Buying Call آج 13 روپے 80 پیسے پر دی گئی۔ انٹرا ڈے کی فروخت کی کال (Selling Call ) 15 روپے سے اوپر ہے تاہم اسے انٹرا ڈے ٹریڈ میں مارکیٹ کی صورتحال کے مطابق 14.75 پر فروخت کیا جا سکتا ہے۔ اب تک اس کی 20 گھنٹوں کی اوسط پر سب سے زیادہ خریداری 13.50 سے 13.90 کے درمیان ہوئی۔ آج اس کا والیوم 19 لاکھ 60 ہزار شیئرز ہے۔

موجودہ سطح سے نیچے اس کے سپورٹ لیولز مندرجہ ذیل ہیں پہلی سپورٹ (S1 ) 14.10، دوسری سپورٹ (S2 ) 14.80 کی سطح پر جبکہ آج کی تیسری سپورٹ (S3 ) 13.40 روپے پر ہے۔ دوسری طرف اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 14 روپے 40 پیسے دوسری مزاحمتی حد (R2) 14 روپے 89 پیسے اور تیسری 15.20 کی سطح پر ہے

اس کے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 55 فیصد Bullish اور 30 فیصد Bearish جبکہ 15 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ مارکیٹ کے منفی اور مثبت ٹریگرز کے ساتھ ہی سائیڈ لائن سرمایہ کار اپنے رجحانات بدل رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز کا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias ) Bullish ہے۔ 14 کی سطح سے اوپر اختتامیے کی صورت میں آئندہ ہفتے کے دوران اسکی اسٹاک ویلیو 18 سے 20 کے درمیان آ سکتی ہے۔ اسکا 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 58 پر ہے جو کہ تیزی کی ریلی جاری رہنے کی علامت ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button