یورو کی قدر میں کمی، برطانوی پاؤنڈز اور سوئس فرانک مستحکم

یورو کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جبکہ برطانوی پاؤنڈ اور سوئس فرانک مستحکم نظر آ رہے ہیں۔ امریکی فاریکس سیشنز (U.S Forex Sessions) کے دوران EURUSD امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کے انتظار میں محتاط انداز اپنائے ہوئے ہے۔ جس کی وجہ سے امریکی ڈالر اپنی کھوئی ہوئی قدر کو کسی حد تک بحال کرنے میں کامیاب رہا۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو اتار چڑھاؤ کا شکار

آج دن بھر محدود رینج میں ٹریڈ کرنے کے بعد امریکی سیشنز کے آغاز پر یورو نے اپنا Bullish Momentum کھو دیا اور محدود پیمانے پر اصلاح (Correcion) کے دور میں داخل ہو گیا۔ تاہم اسوقت بھی EURUSD اپنی 20SMA سے اوپر ہے۔ یہ قلیل المدتی ایوریج 100 اور 200 روزہ Moving Averages اور Fiboacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ سے اوپر ہے۔ جس سے یہ ابھی بھی Bullish Trend Line اختیار کئے ہوئے ہے۔ اسکا 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اسوقت 58 پر ہے۔ جس سے مزید خریداری کا امکان موجود ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر ٹیکنیکی انڈیکیٹرز بلش ریلی جاری رہنے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔

یورو کے سپورٹ لیولز 1.0890, 1.0835 اور 1.0790 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.0930, 1.0985 اور 1.1020 ہیں۔

برطانوی پاؤنڈ اپنی Gains کو وسعت دیتے ہوئے۔

برطانوی پاؤنڈ امریکی ڈالر (GBPUSD) کے مقابلے میں اگرچہ یورپی سیشنز کے دوران قدرے نیچے ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا۔ تاہم مجموعی طور پر 1.2400 کے سپورٹ لیول کو بچانے میں کامیاب رہا۔ اسوقت یہ 1.2400 سے اوپر اپنی Daily Gains کو وسعت دینے میں مصروف ہے۔ 4 گھنٹے کے ٹریڈنگ چارٹ پر نظر ڈالیں تو یہ 20 اور 50 روزہ Moving Average سے اوپر ہے۔ اسکی Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ 1.2450 کے قریب ہے۔ جسکے حصول سے GBPUSD کیلئے اوپر کے لیولز کے دروازے کھل جائیں گے۔

مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.2450, 1.2475 اور 1.2500 (ٹیکنیکی اور نفسیاتی سطح) ہیں جبکہ سپورٹ لیولز 1.2400, 1.2370 اور 1.2340 ہیں۔

مستحکم سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر دفاعی انداز اپنائے ہوئے

آج یورپی سیشنز سے ہی سوئس فرانک مستحکم نظر آ رہا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCHF) 0.9050 کے قریب اسٹرینتھ حاصل کرنے کی جدوجہد کر رہا ہے۔ ٹیکنیکی نقطہ نظر سے امریکی سیشنز کے دوران ہونیوالی اصلاح سے USDCHF مارکیٹ کے محتاط رویے کے مطابق ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس کے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز محدود اصلاح کے بعد اوپر کی ریلی جاری رہنے کا اشارہ دے رہے ہیں۔

جبکہ 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 61 پر ہے۔ جس سے مجموری جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish نظر آ رہا ہے۔ تاہم کل امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کے بعد مارکیٹ حتمی سمت اختیار کرے گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button