ایشیائی اسٹاکس میں مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ
آج 2023ء کے پہلے ٹریڈنگ سیشن کے دوران ایشیائی مارکیٹس میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے ہانگ کانگ کے Hang Seng انڈیکس میں 256 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد یہ 20 ہزار کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) سے اوپر 20027 پر ٹریڈ کر رہا ہے آج اسکی ٹریڈنگ رینج 19303 سے 2044 کے درمیان ہی رہی ہے۔ چین کی سب سے بڑی مارکیٹ SHENZHEN میں آج جاری ہونیوالی چین کی Manufacturing PMI کے بعد گراوٹ واقع ہوئی تھی۔ تاہم انڈیکس دوبارہ مثبت سطح پر بحال ہوا ہے اور اسوقت 60 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 11076 کی سطح پر آ گیا ہے۔ Shanghai Composite میں بھی گراوٹ کے بعد بحالی دیکھی جا رہی ہے۔ اسوقت انڈیکس 17 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3106 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
کوریائی اسٹاک انڈیکس (KOSPI) بھی 3 پوائنٹس کی معمولی کمی کے ساتھ 2222 کی سطح پرآ گئی ہے۔ جاپانی Nikkei225 آج نئے سال کی تقریبات کے سلسلے میں بند ہے۔ دوسری طرف تائیوان اسٹاک مارکیٹ (TSEC) میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ TSEC50 انڈیکس 60 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 14193 پر آگے بڑھ رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔