ایشیائی اسٹاکس میں مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ

آج ایشیائی اسٹاکس میں مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے۔ ایشیائی مارکیٹس (Asian Markets) میں تیزی کی بنیادی وجوہات میں عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں تیزی کی لہر، امریکی Non Farm Payrolls کے مثبت اعداد و شمار کے اجراء کے بعد امریکی ڈالر کا دفاعی انداز اختیار اور ان کے علاوہ دنیا کو 60 فیصد صنعتی پیداوار دینے والے ملک چین میں 3 سال سے عائد کورونا کی سخت ترین پابندیوں کا خاتمہ اور آج چین کی طرف سے مرکزی سرزمیں کے ہانگ کانگ سے ملحق سرحد کو کھولا جانا شامل ہیں۔

آج ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج (HSE) میں سرمایہ کاری کا بہترین حجم (Capitalization) اور متاثرکن شیئر والیوم نظر آ رہے ہیں۔ Hang Seng انڈیکس 289 پوائنٹس کے اضافے سے 21279 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 21216 سے 21470 کے درمیان ہے جبکہ مارکیٹ میں اسوقت تک 1 ارب 59 کروڑ ڈالرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔ جاپان کے Nikkei225 میں بھی مثبت انداز میں ٹریڈ جاری ہے۔ انڈیکس 153 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 25973 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آج اسکی بلند ترین سطح 26 ہزار کی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) سے اوپر 26034 اور کم ترین 25719 ہے۔ جبکہ ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج کے مرکزی انڈیکس TOPIX میں البتہ ملا جلا رجحان ہے۔ انڈیکس 6 پوائنٹس اوپر 1875 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

آج چینی اسٹاکس میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ سب سے بڑی مارکیٹ SHENZHEN میں سرمایہ کاری کا اچھا حجم دیکھنے میں آ رہا ہے۔ SZI اسوقت 70 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 11438 پر ہے جبکہ Shanghai Composite بھی 15 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3172 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ کوریائی اسٹاک مارکیٹ KOSPI میں بھی مثبت رجحان، سرمایہ کاری کے حجم اور شیئر والیوم میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ انڈیکس 57 پوائنٹس کے اضافے سے 2346 کی سطح پر مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ Straight Times Index بھی 18 پوائنٹس اوپر 3294 پر آ گیا ہے۔ کوالالمپور اسٹاک انڈیکس (KLCI) 7 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1487 کے لیول پر ملے جلے رجحان کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

تائیوان اسٹاک ایکسچینج (TSEC) میں بھی تیزی کا رجحان ہے۔ TSEC50 انڈیکس 378 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 14752 پر جارحانہ انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ آج اسکی بلند ترین سطح 14752 اور کم ترین لیول 14504 ہے۔ دوسری طرف NiFTY50 انڈیکس 267 پوائنٹس کے اضافے سے 18 ہزار کی نفسیاتی سطح کو عبور کرتا ہوا 18130 پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ چینی معاشی سرگرمیوں میں تیزی اور عالمی رسد کی بحالی کے بعد توقع ہے کہ ایشیائی مارکیٹس گذشتہ 7 ماہ سے جاری محدود رینج سے باہر نکل آئیں گی

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button