ASX میں ملے جلے جبکہ NZX میں دن کا منفی اختتام

آج آسٹریلیئن اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں دن کا اختتام ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ امریکی وال اسٹریٹ میں مسلسل چوتھے روز عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan) کی اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) کے بعد سے عالمی بانڈز کی قدر میں اضافہ ہوا ہے جس سے وال اسٹریٹ کے ٹریڈنگ سیشن میں اسٹاکس کی طلب (Demand) میں شدید کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے اثرات تمام عالمی مارکیٹس پر مرتب ہوتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

آج ASX200 میں دن کا اختتام دن بھر کے اتار چڑھاؤ کے بعد 44 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 7107 کی سطح پر ہوا ہے۔ انڈیکس میں دن کا آغاز 7152 سے ہوا جبکہ اس کے بعد انڈیکس میں محدود رینج میں گراوٹ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کی کم ترین سطح 7062 رہی جبکہ آج مارکیٹ میں 39 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔

آج نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں دن کا اختتام بھی اتار چڑھاؤ کے بعد منفی رجحان کےساتھ ہوا ہے۔ دن کے اختتام پر NZX50 انڈیکس 29 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 11494 پر ہوا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 11440اور بلند ترین 11523 رہی ۔ کیوی مارکیٹ میں مجموعی شیئرز والیوم 1 کروڑ 37 لاکھ کا رہا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button