آسٹریلیا: نومبر 2022ء کا CPI Indicator ڈیٹا جاری کر دیا گیا

آسٹریلیا کا نومبر 2022ء کا CPI Indicator Data جاری کر دیا گیا۔ جاری کئے جانیوالے اعداد و شمار کے مطابق نومبر کے مہینے میں سالانہ کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) 7.3 فیصد رہا ہے۔ جبکہ اس سے قبل اسکے 6.9 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی۔ اس طرح افراط زر (Inflation) کی شرح توقعات سے زیادہ رہی ہے۔ دوسری طرف حقیقی افراط زر (Core Inflation) بھی 5.3 سالانہ سے بڑھ کر 5.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق Housing Sector کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جو کہ 9.6 فیصد تک پہنچ گئی ہیں۔ Food and Beverages میں افراط زر کی شرح 9.4 فیصد جبکہ ٹرانسپورٹ 9 فیصد، فرنیچر اور گھریلو سامان و خدمات میں 8.4 فیصد رہی ہے۔ دوسری طرف Recreation اور ثقافتی سرگرمیوں کی قیمتوں میں 5.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اگر اس رپورٹ کا تقابلہ اکتوبر اور ستمبر کے ساتھ کیا جائے تو اکتوبر میں CPI کی شرح 6.9 فیصد جبکہ ستمبر 2022ء کے دوران بھی 7.3 فیصد ہی رہی تھی۔ یہ رپورٹ توقعات کے برعکس منفی اعداد و شمار پر مشتمل ہے اور اسکے منفی اثرات آسٹریلوی معاشی اعشاریوں(Financial Indicators) پر مرتب ہونےکی توقع ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button