آسٹریلیئن ڈالر 0.7000 کے قریب، Bulls چینی ڈیٹا کے انتظار میں محتاط۔

بنیادی جائزہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUD/USD) گذشتہ روز امریکی سیشنز (U.S Sessions) کے دوران 9 ماہ کے بلند ترین سطح 0.7000 کو عبور کرنے کے بعد آج کے ایشیائی میں اگرچہ اس لیول سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔ لیکن اسے قریب ہی 0.6985 پر موجود ہے سال 2022ء کے چوتھے کوارٹر کی چینی GDP رپورٹ کے انتظار میں Aussies ڈالر کے سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں۔ جبکہ آج کے سست روی کے شکار سیشن کا فائدہ امریکی ڈالر اٹھا رہا ہے اور کسی حد تک اسکی قدر میں بحالی نظر آئی ہے۔ تاہم یہ ریکوری خاصی محدود رینج میں ہے اور سرمایہ کار انتہائی محتاط نظر آ رہے ہیں۔ عالمی سرمایہ کاروں کا یہ انداز گذشتہ ہفتے کے دوران توقعات سے زیادہ مثبت امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ (CPI Data) کے اجراء کے بعد سے جاری ہے۔ تاہم چینی معاشی ڈیٹا کے اجراء سے قبل AUD/USD نے گذشتہ سال کے کھوئے ہوئے لیولز انتہائی جارحانہ انداز میں دوبارہ حاصل کئے۔ آج کے دن میں آسٹریلیئن ڈالر کی پرفارمنس آج کے چینی ڈیٹا اور دوسرے درجے کی آسٹریلیئن معاشی سروے رپورٹس کی بنیاد پر اپنی سمت کا تعین کرے گی۔ جبکہ امریکی ڈالر آج کے چینی ڈیٹا کے علاوہ کل کی Retail Sales Report کے انتظار میں موجودہ محتاط انداز کو جاری رکھ سکتا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUD/USD) کی قدر میں ہونیوالی محدود رینج کی گراوٹ اسکے Bullish ٹرینڈ کو نہیں توڑ سکی۔ اگر گذشتہ چند گھنٹوں کی ٹریڈ کا جائزہ لیں تو AUD/USD اپنی Moving Averages سے اوپر ٹریڈ کرتے ہوئے 20SMA سے اوپر بننے والی نئی ٹرینڈ لائن کو ہی Follow کر رہا ہے اور 200SMSA کے بالکل قریب ہی ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ اگر Bullish ریلی کی اسٹرینتھ کسی حد تک کم ہے تاہم آسٹریلیئن ڈالر مسلسل اسٹرینتھ جمع کرنے میں مصروف ہے۔ تاہم بڑے لیول (O.7000) کے قریب بننے والا Bearish پریشر تیزی کے مومینٹم کے لئے ایک رسک فیکٹر کے طور پر کام کر رہا ہے۔ اسوقت ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس بھی 52 کے قریب آ گیا ہے جو کہ 0.7000 کے لیول سے اوپر ہونیوالی شدید سیلنگ کو ظاہر کر رہا ہے۔ تاہم اپنی 20SMA سے اوپر کی سطح کو کامیابی سے برقرار رکھنا اسے مسلسل Bullish اسٹرینتھ دے رہا ہے۔ اس طرح ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہاں پر Bulls پرافٹ ٹیکنگ کر سکتے ہیں۔ تاہم اوپر کی ریلی جاری رہے ھی۔ یہاں پر اسکا RSI اور ٹیکنیکی انڈیکیٹرز Sell on Strength کو ظاہر کر رہے ہیں۔ جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز آسٹریلیئن ڈالر کو 45 فیصد Bullish اور 45 فیصد ہی Sideways جبکہ 10 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔اس طرح Aussies کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہی ہے۔ موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6990 کے بعد 0.7000 کے نفسیاتی ہدف (Psychological Level) سے اوپر 0.7030 اور 0.7075 ہیں۔ جبکہ اسکے سپورٹ لیولز 0.6920, 0.6880 اور 0.6835 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button