بینک الفلاح لیمیٹڈ (BAFL): محدود رینج میں مثبت موڈ اختیار کئے ہوئے

بنیادی جائزہ

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے نمایاں اسٹاکس میں سرمایہ کاری کے حجم اور شیئر والیوم کے لحاظ سے بینک الفلاح لیمیٹڈ (BAFL) سرفہرست ہے۔ اب تک اس میں 1 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ آج BAFL مجموعی طور پر 30.00 کی سپورٹ سے اوپر مستحکم نظر آ رہا ہے اور گذشتہ روز کی Closing سے 12 پیسے کے اضافے کے ساتھ 30.12 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران بینک الفلاح لیمیٹڈ 29.51 سے 39.32 کے درمیان ٹریڈ کرتا رہا ہے۔

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ بینک الفلاح لیمیٹڈ پاکستان کے نجی شعبے میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔ اسکے چیئرمین متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن اور وزیر تعلیم شیخ نہیان بن مبارک النہیان ہیں جنہوں نے پاکستان میں نجی شعبے کی بینکاری کے آغاز کے بعد 1992ء میں بینک الفلاح لیمیٹڈ کے قیام کی منظوری دی۔ جس کا بنیادی سرمایہ 5 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اسے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کمرشل بینکنگ سیکٹر میں رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔ تاہم گذشتہ 30 سالوں کے دوران اسکا Paidup Capital بھی 1 ارب 77 کروڑ شیئرز سے بڑھ چکا ہے۔ جس میں سے آزادانہ ٹریڈ (Free Floating) کے لئے 62 کروڑ شیئرز دستیاب ہیں جو کہ کل تعداد کا 35 فیصد بنتا ہے۔ یہ نہ صرف KSE100 بلکہ KSE30 اور Future Market میں بھی کاروباری سرگرمیوں میں حصلہ لے رہا ہے۔ اسکے اسٹاکس نہ صرف ہولڈنگ بلکہ انٹرا ڈے ٹریڈ میں بھی مقبولیت حاصل ہے۔ بینک الفلاح لیمیٹڈ Mutual Fund کی ٹریڈ کیلئے بھی خدمات فراہم کر رہا ہے اور پاکستان بھر میں اسکی برانچز 8 سو سے تجاوز کر چکی ہیں۔ جبکہ اسکا Representative Office دوبئی میں ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

آج بینک الفلاح لیمیٹڈ نے PSX میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز 30.30 سے کیا جو کہ کل کی اختتامی قیمت (Closing Price) سے 30 پیسے اوپر تھا۔ جبکہ اس کی بلند ترین سطح 30.60 تھی۔ جس کے بعد اس میں محدود رینج میں اتار چڑھاؤ جاری رہا۔ تاہم مجموعی طور پر BAFL آج 30.00 کی نفسیاتی سپورٹ سے اوپر مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔ دن کے وسطی سیشن میں یہ 12 پیسے تیزی کے ساتھ 30.12 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہ آج بھی اپنی 7 روزہ Daily Moving Average سے اوپر ہے جبکہ 21 اور 50DMA سے نیچے ہے۔ موجودہ سطح پر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 30.45 30۔75 اور 31.25 ہیں۔ جبکہ اسکے سپورٹ لیولز 30 کے نفسیاتی مارک سے نیچے 29.85, 29.45 اور 29.15 ہیں۔ اگر اسکا محور (Pivot) بھی موجودہ سطح کے بالکل قریب 30.10 ہے۔ آج یہ محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے اور اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 60 پر ہے ۔ یہ بھی بتاتے چلیں کہ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 30 کی سطح سے اوپر انتہائی مضبوط۔ Buying Call دے رہے ہیں۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 45 فیصد۔ Bullish اور 43 فیصد Bearish جبکہ 12 فیصد Sideways یعنی نیوٹرل ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اگرچہ آج اسکی ریلی کسی بڑے نفسیاتی مارک کو عبور کرنے کی اسٹرینتھ نہیں رکھتی تاہم اس کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہی ہے۔ اسکا طویل المدتی ہدف 40 روپے فی شیئر کی سطح ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button