بیرک گولڈ نے ریکورڈک پروجیکٹ پر کام کا آغاز کر دیا۔

کینیڈا کی کمپنی بیرک گولڈ (Barick Gold) نے صوبہ بلوچستان کے تانبے، گولڈ اور چاندی (Silver) کی مائننگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے وزیراعلی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں بیرک گولڈ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو مارک برسٹو نے بھی شرکت کی۔ چند روز قبل بیرک گولڈ نے کوئٹہ میں پروجیکٹ آفس بھی قائم کر لیا ہے۔ تقریب میں بلوچستان کے وزیراعلی اور صوبائی وزراء سمیت اعلی حکام اور عام شہریوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر ریکورڈک پروجیکٹ کی تفصیلات ایک presentation کی شکل میں پیش کی گئیں۔ بیرک گولڈ کے چیف ایگزیکٹو مارک برسٹو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسے بلوچستان اور پاکستان کی معیشت کے حوالے سے گیم چینجر مائننگ پروجیکٹ قرار دیا۔ انہوں نے بلوچستان کو سونے کی ارتھ پلیٹ پر بنایا گیا خطہ کہا، جہاں 80 لاکھ ٹن سالانہ تانبا، سونا، چاندی اور دیگر نایاب دھاتوں کی پیداوار کا آغاز کیا گیا ہے۔ اور اتنی مقدار میں یہ دھاتیں آئندہ 40 سالوں تک نکلتی رہیں گی مارک برسٹو نے یہ بھی کہا کہ مائننگ کے اس عمل کے ذریعے بلوچستان اور پاکستان کو سونے سے تعمیر کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ماہرین اسے بلوچستان کے چھپے ہوئے خزانوں کی چھوٹی سی رونمائی قرار دیتے ہیں۔ اور اپنے حجم میں یہ تانبے کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا، گولڈ اور پلاٹینیئم کی پیداوار کے لحاظ سے تیسرا بڑا جبکہ چاندی کا پانچواں بڑا ذخیرہ ہے جبکہ یہاں سے گولڈ کی کئی نایاب اقسام جن میں زیورات میں استعمال ہونیوالا وائٹ گولڈ اور ادویات کی تیاری کے لئے استعمال کیا جانیوالا گلابی سونا (Pink Gold) بھی وافر مقدار میں موجود ہیں۔ World Mining Association کی رپورٹ کے مطابق ریکورڈک میں 5 ارب ٹن سے زائد سونے کے ذخائر موجود ہیں۔

مارک بریسٹو نے اس موقع پر اعلان کیا کہ پہلے مرحلے میں کمپنی ساڑھے سات ہزار مقامی افراد کو مختلف شعبوں میں مستقل بنیادوں پر ہائر کر رہی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں 30 ہزار افراد کے لئے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے جن میں کمپنی کی ترجیح مقامی افراد ہوں گے۔ اس موقعے پر پاکستانی حکام کی طرف سے وزیر اعلی بلوچستان نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے بیرک گولڈ انتظامیہ کو ہر ممکن سیکورٹی اور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے اسے ایک تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بلوچستان کے عوام کی قسمت بدلنے والے دور کا آغاز ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button