Bitcoin اور Cryptocurrencies کی پرواز: ٹرمپ کی نئی تجارتی حکمتِ عملی نے مارکیٹ میں جان ڈال دی

Trump’s tariff relief hints spark rally across major Cryptocurrencies

دنیا کی سب سے بڑی Cryptocurrency, یعنی Bitcoin (BTC)، نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا، جب یہ $93,000 کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ یہ اضافہ تقریباً 7 فیصد تھا. جو نہ صرف Cryptocurrencies پر  سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی علامت ہے. بلکہ U.S-China Trade Tensions میں نرمی کی امیدوں کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

Scott Bessent کی مداخلت: Trade War میں نرمی کی پیشگوئی

صبح کے وقت U.S. Treasury Secretary Scott Bessent کے بند کمرے میں دئیے گئے بیانات نے Crypto Market کو نیا خون فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ Tariff Conflict "unsustainable” ہے اور "بہت جلد” اس میں کمی آنے والی ہے۔ یہ الفاظ بازار کے لیے بجلی بن کر گرے. اور سرمایہ کاروں نے تیزی سے Risk Assets کی طرف رخ کیا۔

Trump کی تصدیق: Tariff میں کمی کی نوید

بعدازاں White House میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے President Donald Trump نے بھی اشارہ دیا کہ U.S. Tariffs on China "substantially” کم ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ 145% شرح طویل المدتی نہیں رہ سکتی۔ ساتھ ہی انہوں نے Federal Reserve Chair Jerome Powell کو ہٹانے کی افواہوں کو بھی رد کیا. جس سے Market Stability کا پیغام دیا گیا۔

Bitcoin Price as on 23rd April 2023
Bitcoin Price as on 23rd April 2023

Altcoins کی پرواز: ETH، DOGE اور SUI بھی چمکنے لگے

Bitcoin کے ساتھ ساتھ دیگر Altcoins نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔

  • Ethereum (ETH) نے 8% اضافہ کے ساتھ $1,700 سے تجاوز کر لیا۔

  • Dogecoin (DOGE) میں 8.6% اور

  • Sui (SUI) میں 11.7% کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
    یہ تمام کرپٹو اثاثے CoinDesk 20 Index کی 5.2% کی پیش قدمی کے ساتھ ہم آہنگ تھے۔

Traditional Markets کا ردعمل اور Safe-Haven Assets کی تبدیلی

S&P 500 اور Nasdaq نے بالترتیب 2.5% اور 2.7% کا اضافہ ریکارڈ کیا۔
تاہم، Gold، جس نے دن کے وقت $3,500 کی نئی بلندی چھوئی تھی، ایک دم 1% نیچے آگیا۔

QCP Capital کے مطابق، سرمایہ اب Safe-Haven Assets اور Inflation Hedges کی طرف منتقل ہو رہا ہے. جس میں Bitcoin اور Gold نمایاں ہیں۔ انہوں نے BTC ETFs میں بڑھتی ہوئی Institutional Inflows اور Coinbase Premium کی واپسی کو مثبت رجحان قرار دیا۔

On-Chain Indicators: Bitcoin کے لیے خطرے کی گھنٹی

CryptoQuant کی رپورٹ کے مطابق، حالیہ BTC Rally کے باوجود مارکیٹ کے اندر کمزوری چھپی ہوئی ہے۔

  • گزشتہ 30 دنوں میں BTC Demand میں 146,000 کی کمی ہوئی ہے۔

  • Demand Momentum Metric اکتوبر 2024 کے بعد سے اپنی کم ترین سطح پر ہے۔

  • USDT Market Cap میں صرف $2.9 بلین کا اضافہ ہوا ہے. جبکہ تاریخی طور پر $5 Billion کا اضافہ زیادہ مستحکم Bitcoin Rallies سے جڑا ہوتا ہے۔

Key Resistance Zone: $91K تا $92K کا میدانِ جنگ

رپورٹ کے مطابق Bitcoin اس وقت $91,000-$92,000 کے درمیان ایک شدید Resistance Zone کا سامنا کر رہا ہے. جو Trader’s On-chain Realized Price کے قریب واقع ہے۔ یہ سطح اکثر مندی کے دوران ایک بڑی رکاوٹ بن کر ابھرتی ہے۔

اگرچہ Bitcoin نے نئی بلندیوں کو چھوا ہے اور Altcoins نے بھی زبردست کارکردگی دکھائی ہے، لیکن On-Chain Data اور کمزور Liquidity اس بات کا عندیہ دے رہے ہیں کہ یہ اضافہ عارضی بھی ہو سکتا ہے۔ اگر Market Sentiment میں معمولی سی بھی تبدیلی آئی، تو ایک Pullback کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا۔

Bitcoin کی پرواز جاری ہے. مگر Cryptocurrencies اس بار آسمان کے ساتھ ساتھ ہواؤں کی سمت بھی دیکھنی ہو گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button