بٹ کوائن (BTC) 21 ہزار کے قریب، ETH بھی 15 سو ڈالرز سے اوپر آ گیا۔

بٹ کوائن (BTC) کی قدر میں تیزی کا تسلسل جاری ہے۔ آج بھی یورپی سیشنز (EU Sessions) کے دوران بٹ کوائن 86 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 20957 کی سطح پر آ گیا ہے۔ بٹ کوائن کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کسی بھی وقت 21 ہزار کی سطح عبور کر سکتی ہے۔ اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ بٹ کوائن کی قدر میں گذشتہ ہفتے جمعرات کے روز امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کے اجراء کے بعد سے مسلسل تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق بٹ کوائن 2023ء کے پہلے کوارٹر کے اختتام تک 25 سے 30 ہزار تک آ سکتا ہے۔ امریکی CPI کے مثبت اعداد و شمار کے اجراء کے بعد سے بٹ کوائن کی قدر میں 45 سو ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔

بٹ کوائن کی طرح Ethereum کی قدر میں اگرچہ یورپی سیشنز کے دوران 4 ڈالرز کی معمولی کمی واقع ہوئی ہے تاہم مجموعی طور پر یہ دو ماہ کے بعد 15 سو ڈالرز فی کوائن کی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کو دوبارہ عبور کرنے کے بعد مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔ ETH کی قدر میں امریکی CPI رپورٹ کے اجراء کے بعد سے 350 ڈالرز کا اضافہ ہو چکا ہے اور اسوقت یہ 1547 ڈالرز پر اوپر کے لیولز کو عبور کرنے کے لئے اسٹرینتھ جمع کر رہا ہے۔ Binance بھی آج 3 سو ڈالرز کو عبور کرنے کے بعد موجودہ سیشن کے دوران 3.47 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 298 ڈالرز فی کوائن پر آ گیا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران کرپٹو مارکیٹ کے ہر بحران میں مستحکم رہنے والا لائٹ کوائن (LTC) آج بھی 87 ڈالرز کے قریب اپنے انتہائی Bullish Zone میں ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button