Canadian Elections میں Pro-BTC Candidate کی ہار کے باوجود Bitcoin مستحکم
Investors focus on US Jobs Report and Technical Patterns as Bitcoin stays near $95,000

Canadian Elections میں Pro-Bitcoin وزیراعظم کے امیدوار کی شکست کے باوجود Bitcoin کی قیمت $95,000 کے آس پاس برقرار ہے۔ یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ Crypto Market اب سیاسی خبروں کے بجائے Macroeconomic Indicators پر زیادہ انحصار کر رہی ہے۔ اگرچہ یہ شکست ایک منفی خبر تھی. مگر Bitcoin Bulls نے قیمت کو سہارا دیا. جس سے مارکیٹ میں مضبوطی کا عندیہ ملا۔
Symmetrical Triangle کی تکنیکی صورتحال اور ممکنہ Breakout
حالیہ دنوں میں Bitcoin نے مسلسل Higher Lows اور Lower Highs بناتے ہوئے ایک Symmetrical Triangle تشکیل دی ہے. جو ایک Continuation Pattern تصور کیا جاتا ہے۔ اگر قیمت $95,500 سے اوپر Breakout کرے تو یہ اگلی Bullish Rally کا آغاز ہو سکتا ہے۔ بصورت دیگر، Support Level سے نیچے گرنے کی صورت میں Trend Reversal ممکن ہے۔
Hashrate میں کمی اور Miners کے لیے ممکنہ آسانی
تکنیکی محاذ پر Bitcoin Hashrate میں جو حالیہ مہینوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا، اب اس میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ آئندہ چار دنوں میں Difficulty Adjustment متوقع ہے، جو کہ 5% سے زیادہ ہو سکتا ہے۔ یہ کمی Miners کے لیے ایک ریلیف ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر ان کے لیے جو Hashprice کی کم ترین سطحوں سے نبرد آزما ہیں۔
Macroeconomic Indicators پر نظریں، خاص طور پر Jobs Report
بدھ کے روز جاری ہونے والے Personal Spending اور GDP Growth جیسے اعداد و شمار اہم ہوں گے. مگر جمعہ کو آنے والی Non-Farm Payrolls Report سب سے اہم تصور کی جا رہی ہے۔ معیشت دانوں کے مطابق اپریل میں نئی ملازمتوں کی تعداد کم ہو کر 135,000 ہو سکتی ہے. جو مارچ کے 228,000 کے مقابلے میں خاصی کمی ہے۔ Unemployment Rate کے 4.2% پر مستحکم رہنے کی توقع ہے، جو کہ مارکیٹ کی سختی کو ظاہر کرتا ہے۔
Federal Reserve کی Interest Rate پر پالیسی اور ممکنہ اثرات
CME FedWatch Tool کے مطابق 91% امکان ہے کہ 7 مئی کے FOMC Meeting میں Federal Reserve اپنی Interest Rate کو 4.25%–4.50% پر برقرار رکھے گا۔ یہ فیصلہ اگر برقرار رہا تو Bitcoin اور دیگر Crypto Assets کے لیے ایک مثبت سگنل ہو سکتا ہے۔
Earnings Season اور Big Tech Stocks کی کارکردگی
اس ہفتے Earnings Season میں تیزی آ رہی ہے، خاص طور پر Magnificent Seven کمپنیوں میں۔ بدھ کو Microsoft (MSFT) اور Meta (META) جبکہ جمعرات کو Apple (AAPL)، Amazon (AMZN) اور Strategy (MSTR) کی رپورٹس متوقع ہیں۔ ان کے نتائج Stock Market اور بالواسطہ طور پر Crypto Sentiment پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔