Chart of the Week: Bitcoin کا ممکنہ Bottom اور Wall Street کی "Fear Gauge”

BTC Approaches Historic Reversal Zone as Market Volatility Surges

جب عالمی معیشت لرزتی ہے، تو Cryptocurrencies اور خاص طور پر Bitcoin Price کو نئی سمت ملتی ہے۔
3 اپریل سے Donald Trump کی Tariff Policies نے Equity Markets میں بےچینی پیدا کی۔
روزانہ Stock Market نیچے اور اوپر کی طرف جھٹکے کھا رہی ہے۔

یہ خوف صرف Equities تک محدود نہ رہا. بلکہ Bond Market بھی دباؤ کا شکار ہو گئی۔
اسی دوران Gold نے نئی All-Time Highs کو چھوا، جبکہ DXY Index جولائی 2023 کے بعد پہلی بار 100 سے نیچے آیا۔

اس بڑھتے ہوئے عدم استحکام کے دوران، S&P Volatility Index (VIX)  جسے Wall Street’s Fear Gauge کہا جاتا ہے  اگست کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

Bitcoin To VIX Ratio: طاقتور اشارہ یا فریب؟

ایسے وقت میں جب Financial Markets میں خوف اور غیر یقینی کی فضا چھائی ہوئی ہے. Bitcoin To VIX Ratio 1,903 پر پہنچ چکی ہے۔ یہ وہ سطح ہے جہاں یہ Ratio ایک تاریخی Trendline کو چھو رہی ہے۔ یہ کوئی عام اعداد و شمار نہیں. بلکہ یہ وہی Trendline ہے جو پچھلی تین بڑی مالیاتی ہلچلوں کے دوران Bitcoin کے Bottom پر دیکھی گئی۔

مارچ 2020 میں جب COVID-19 Crisis نے عالمی معیشت کو مفلوج کر دیا تھا. اسی Trendline پر یہ Ratio پہنچی تھی. جس کے فوراً بعد Bitcoin Price نے زبردست ریباؤنڈ کیا۔ اسی طرح اگست 2015 میں، جب مارکیٹ میں شدید بیچینی پھیلی ہوئی تھی، تب بھی یہی اشارہ سامنے آیا اور اس کے بعد Cryptocurrencies نے ایک نئی Bull Run کا آغاز کیا۔

یہ اتفاق نہیں بلکہ ایک تکنیکی حقیقت بن چکی ہے کہ جب یہ Ratio اس مخصوص لائن کو چھوتی ہے. تو مارکیٹ میں ایک بڑی تبدیلی آتی ہے۔ اس وقت بھی حالات ویسے ہی دکھائی دے رہے ہیں. اور اگر یہ پیٹرن برقرار رہا، تو یہ موجودہ گراوٹ Bitcoin کے لیے ایک نئے سفر کا آغاز ہو سکتی ہے۔

Bitcoin Price as on 14th April 2025
Bitcoin Price as on 14th April 2025

کیا Bitcoin ایک بار پھر پلٹے گا؟

اب یہ چوتھی بار ہے کہ Bitcoin to VIX Ratio نے اسی تاریخی Trendline کو چھوا ہے۔ یہ صورتحال صرف ایک تکنیکی اتفاق نہیں بلکہ ایک گہرا معاشی اشارہ بھی ہو سکتی ہے۔ پچھلی تین بار، اس سطح کو چھونے کے بعد Bitcoin Price نے انتہائی مضبوط انداز میں اپنی پوزیشن واپس حاصل کی۔ اگر اسی انداز میں یہ Support برقرار رہی، تو امکان ہے کہ Bitcoin دوبارہ ایک Long-Term Recovery کی طرف بڑھے گا۔

یہ وقت صرف مشاہدے کا نہیں بلکہ حکمتِ عملی سے قدم اٹھانے کا ہے۔ جب روایتی Stock Markets میں خوف کا راج ہو اور Wall Street غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو، تب ہوشیار سرمایہ کار اپنے سرمایہ کو ان شعبوں میں منتقل کرتے ہیں جہاں ممکنہ طور پر بڑی واپسی ہو۔ اس وقت وہ شعبہ Cryptocurrencies ہے۔

Bitcoin نہ صرف ایک Store of Value ہے بلکہ ایک ایسا ڈیجیٹل اثاثہ ہے جو دنیا کے معاشی اتار چڑھاؤ سے آزادانہ انداز میں حرکت کرتا ہے۔ موجودہ وقت میں جب باقی اثاثے غیر یقینی کی دھند میں چھپے ہیں. Bitcoin وہ Cryptocurrency ہو سکتا ہے جو مستقبل کے مالی استحکام کی طرف رہنمائی کرے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button