BlackRock کی نئی وارننگ: Bitcoin کی سیکیورٹی پر Quantum Computing کا خطرہ
Quantum Computing may make Bitcoin's cryptography flawed and ineffective

دنیا کے سب سے بڑے اثاثہ منیجر BlackRock نے Bitcoin کے حوالے سے ایک چونکا دینے والی وارننگ جاری کی ہے. جس نے عالمی Crypto Market میں بے چینی کی لہر دوڑا دی ہے۔ BlackRock نے اپنی iShares Bitcoin Trust ETF (IBIT) کی تازہ پروسپیکٹس میں واضح کیا ہے کہ مستقبل میں Quantum Computing جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی سے Bitcoin کی Cryptography غیر مؤثر یا مکمل طور پر ناکام ہو سکتی ہے۔
Quantum Computing اور BTC کی بنیاد
Quantum Computers تیزی سے ترقی کر رہے ہیں. اور ان کے ذریعے کسی بھی Blockchain Network کی Cryptography کو توڑنا ممکن ہو سکتا ہے۔ اگرچہ فی الحال یہ صرف ایک نظریاتی خطرہ ہے. مگر BlackRock کا کہنا ہے کہ جیسے ہی Quantum Computing اپنی صلاحیتیں ثابت کرے گی. یہ BTC کے سیکیورٹی سسٹم کو مکمل طور پر مفلوج کر سکتی ہے۔
BTC کی سیکیورٹی پر ماضی کی مثالیں
پروسپیکٹس میں بتایا گیا ہے کہ ماضی میں Digital Assets کی Source Code میں پائے جانے والے نقص نہ صرف صارفین کی ذاتی معلومات کو افشاء کر چکے ہیں بلکہ کروڑوں ڈالرز کے Digital Assets کی چوری کا بھی باعث بنے ہیں۔ اگر Bitcoin کی موجودہ کرپٹوگرافی Flawed ثابت ہوئی. یا مستقبل میں Mathematics یا Technology میں ترقی نے اسے بے اثر کر دیا، تو یہ پورے نیٹ ورک کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
IBIT ETF اور سرمایہ کاروں کا ممکنہ نقصان
BlackRock کا IBIT فنڈ، جو کہ اب تک کا سب سے کامیاب ETF مانا جا رہا ہے، اس وقت تقریباً 70.1 ارب ڈالرز مالیت کا Bitcoin ہولڈ کیے ہوئے ہے۔ ایسے میں اگر BTC کی سیکیورٹی متاثر ہوئی، تو اس فنڈ کی قدر میں شدید کمی آ سکتی ہے. جو عالمی سطح پر کرپٹو مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دے گی۔
کیا صرف Bitcoin متاثر ہو گا؟
BlackRock کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگرچہ خطرہ براہِ راست BTC پر ہے. مگر کسی بھی Digital Asset کے سیکیورٹی سٹرکچر پر اعتماد کی کمی پوری مارکیٹ کو متاثر کر سکتی ہے۔ اگر صارفین کو لگے کہ Source Code یا Cryptography ناقابلِ اعتماد ہیں. تو یہ Crypto Industry میں سرمایہ کاری کے رجحان کو کم کر سکتا ہے۔
Digital Assets ابھی بھی ایک نئی ٹیکنالوجی ہیں، اور ان کا ارتقاء جاری ہے۔ BlackRock کا انتباہ ہے کہ مستقبل میں ایسے خطرات سامنے آ سکتے ہیں جن کی آج پیش گوئی ممکن نہیں۔ اسی لیے سرمایہ کاروں کو اپنی حکمتِ عملیوں پر نظر ثانی کرنا ہو گی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔