جولائی 2022 ء : سینٹرل بینکس نے شرح سود میں کتنا اضافہ کیا ؟

2022 ء میں عالمی معاشی بحران کو کنٹرول کرنے کے لئے سب سے پہلے امریکی فیڈرل ریزرو نے 50 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافہ کیا اس کے بعد افراط زر کے قابو میں نہ آنے کی وجہ سے جولائی میں دوبارہ 75 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافہ کیا ۔ ڈالر کی شرح سود میں تبدیلی دنیا کی ہر کرنسی پر اثر انداز ہوئی۔ جس کے بعد دنیا کے ہر سینٹرل بینک نے بنیادی شرح سود میں اضافہ کیا ۔ یورپیئن سینٹرل بینک نے اگرچہ کئی بار اعلان کے باوجود انتہائی تاخیر سے کام لیا لیکن جولائی 2022ء میں 50 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافہ کیا۔ ہانگ کانگ مانیٹری اتھارٹی نے 75 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافہ کیا۔ ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ نے 50 بنیادی پوائنٹس شرح سود اور کرنسی کے کٹ ریٹ میں اضافہ کیا۔ بینک آف جاپان نے اپنی مانیٹری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ بینک آف انگلینڈ نے اگرچہ جولائی میں انٹریسٹ ریٹ میں اضافہ نہیں کیا تاہم جولائی میں بینک کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ 4 اگسٹ کو بینک کی اگلی میٹنگ میں شرح سود میں اضافہ کیا جائے گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے اسوقت برطانیہ میں افراط زر کی شرح دویرے ہندسوں میں داخل ہو گئی ہے۔ ریزرو بینک آف آسٹریلیا نے 50 بنیادی پوائنٹس کے ریٹس بڑھائے جبکہ بینک آف کینیڈا نے حیران کن طور پر 100 بنیادی پوائنٹس یعنی ایک فیصد نہ صرف شرح سود میں اضافہ کیا بلکہ فارن کرنسی کی شرح تبادلہ پر بھی اتنے ہی پوائنٹس کٹ ریٹس کا اضافہ کیا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button