سوئٹزرلینڈ کی Unemployment Report ریلیز کر دی گئی۔
سوئٹزرلینڈ کی نومبر 2022ء کی Unemployment report جاری کر دی گئی ہے۔ سوئس وفاقی ادارہ برائے شماریات کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران ملک میں بیروزگاری کی شرح 2 فیصد رہی ہے جبکہ اس سے قبل جاری کئے جانیوالے تخمینے میں یہ شرح 2.1 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔
اگر اس رپورٹ کا تقابلہ اکتوبر 2022ء کے ساتھ کریں تو گذشتہ رپورٹ میں بیروزگاری کی شرح 1.9 فیصد رہی تھی۔ اس طرح اگرچہ یہ اعداد و شمار گذشتہ رپورٹ کی نسبت بیروزگاری کے بڑھنے کی نشاندہی کر رہے ہیں تاہم عالمی کساد بازاری (Global Recession) اور افراط زر (Inflation) کے باوجود یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ بہتر رہی ہے اور اسکے مثبت اثرات سوئس فرانک (CHF) پر مرتب ہونیکی توقع ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔