سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر (Twitter ) کے مصدقہ اکاؤٹس پر ماہانہ فیس کا نفاذ
دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر (Twitter ) کی ڈیل مکمل ہو جانے کے بعد ایلون مسک نے جہاں اسکی بنیادی پالیسیوں میں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے وہیں مصدقہ اکاؤنٹس (Blue Tick ) کے حامل صارفین پر 8 ڈالرز ماہانہ کی فیس بھی عائد کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ٹیسلا (Tesla ) اور اسپیس۔ایکس کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے رواں سال کے دوران 54 بلیئن ڈالرز کی ڈیل کینسل ہو جانے کے بعد بالآخر ٹوئٹر کو 44 بلیئن ڈالرز میں خرید لیا ہے۔ جس کے بعد انہوں نے ٹوئٹر کے بنیادی ڈھانچے میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ ایلون مسک کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مصدقہ صارفین کے نام کے ساتھ بلیو ٹک لگا ہوا ہوتا ہے۔
عام طور پر اہم شخصیات کے اکاؤنٹس کو مفت دیا جاتا ہے تاہم اسے حاصل کرنے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا ایک طریقہ کار موجود ہے۔ یہ نشان عام طور پر اہم شخصیات اور اداروں کے نام کے سامنے نیلے رنگ کا نشان موجود ہے ہے جو کہ ٹوئٹر کی طرف سے Verification کے بعد اسائن کیا جاتا ہے جو کہ یہ نشاندہی کرتا ہے کہ بلیو ٹک کے حامل صارف کی طرف سے اکاؤنٹ سے منسلک تفصیلات مصدقہ ہیں۔ ایلون مسک کے حالیہ فیصلے سے حکومتی آرگنائزیشنز اور وہ انفرادی صارفین جنہیں ویریفائڈ اکاؤنٹس درکار ہوتے ہیں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور وہ ٹوئٹر کا استعمال محدود کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔ بظاہر اس فیس کا مقصد تصدیق کے عمل کو مزید معیاری بنانا ہے تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے ایلیٹ کلاس کو تو کوئی فرق نہیں پڑے گا تاہم مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے صارفین مصدقہ اکاؤنٹس سے محروم ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نئی ٹوئٹر انتظامیہ کی طرف سے 20 ڈالرز ماہانہ فیس کا اعلان کیا تھا لیکن صارفین کے شدید ردعمل کے بعد اسے کم کر کے 8 ڈالرز کر دیا گیا ہے۔
اب تک سماجی اعتبار سے ٹوئٹر کے بلیو ٹک کے حامل ہر شعبہ زندگی کے افراد کو انتہائی معتبر اور قابل بھروسہ سمجھا جاتا ہے۔ لیکن یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اب تک یہ بلیو نشان صارفین کو انکے شیئر کردہ مواد کی ایک عرصے تک جانچ کے بعد دیا جاتا ہے نہ کہ فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر۔ تاہم نئی پالیسی کے مطابق ٹوئٹر کو 8 ڈالرز ماہانہ فیس کی ادائیگی کے بعد یہ بلیو ٹک خریدا جا سکے گا۔ اس نئی پالیسی سے یورپ اور امریکہ کی نسبت تیسری دنیا کے سوشل میڈیا صارفین زیادہ متاثر ہوں گے جن کے لئے 8 ڈالر ماہانہ کی ادائیگی بجٹ پر اچھا خاصا بوجھ شمار کی جاتی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔