لیونا اور ٹیرا کے مستحکم ہونے کے امکانات : ریسرچ آرٹیکل
لیونا اور ٹیرا کے مستحکم ہونے کے امکانات : ریسرچ آرٹیکل ۔۔ منگل کے روز کرپٹو کرنسیز کے ٹوکن لیونا اور آسکے ایفیلییٹ ٹیرا کے نظام کی تنزلی کے بعد کرپٹو کی دن میں ایک زلزلہ سا آ گیا ۔ جسے آفٹر شاکس آج تین دن کے بعد بھی محسوس کئے جا رہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔ آخر ہوا کیا تھا ؟۔۔۔۔۔۔۔ ڈیجیٹل یا کرپٹو کرنسیز کو چلانے والی بلاک چین ایک ٹوکن استعمال کرتی ہیں جو کہ دوسری حقیقی کرنسیز کی طرح حقیقی دنیا میں امریکی ڈالر کے ساتھ کرپٹو کی ٹرانزیکشنز میں قیمت کے تعین میں استعمال ہوتے ہیں۔ لیونا کے ایک ٹوکن کی بنیادی قیمت 62 ڈالر رکھی گئی تھی جسکے بعد یہ باقی کرنسیز مثلا یورو اور ین کی طرح پھیلتے اور سکڑتے ہیں۔ اب امریکی فیڈرل ریزروز میں ڈالر کے ساتھ باقی کرنسیز کے لئے ریزرو ریٹ بڑھا دیا گیا جس کے بعد دنیا بھر کی کرنسیز کی قیمتوں میں مرکزی اکائی ڈالر کے مقابلے میں بہت زیادہ تبدیلیاں آئیں۔ لیکن کرپٹو کے بنادی ٹوکن لیونا کی قدر 99 فیصد کم ہو گئی جبکہ ٹیرا نے بھی اپنی 60 فیصد قدر کھو دی ۔ جس کے بعد تمام کرپٹو کرنسیز بسمیت بٹ کوائن اور ایتھریئم کے بری طرح سے کریش کر گئے۔ اب یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا لیونا اور ٹیرا واپس اپنی قدر حاصل کر سکتے ہیں۔اسکا جواب دیتے ہوئے کرپٹو مارکیٹ کے تجزیہ کار سائمن پیٹر کہتے ہیں کہ کرپٹو کرنسیز ایک طرح کے ونٹر سلیپ زون میں داخل ہوئے ہیں جو کہ ڈالر کے ایکسچینج ریٹ اور فارن ریزرو ریٹس کے مسائل حل ہونے کے بعد اسوقت دوبارہ طاقتور ہوں گے جب ایک بڑی سرمایہ کاری دوبارہ اسکا رخ کرے گی۔ یعنی جس طرح پہلے کرپٹو ٹوکن بھاری سرمایہ کاری کے بعد بہت زیادہ Expand ہوئے تھے دوبارہ اسی فیز کے پورا ہونے پر کرپٹو کرنسیز دوبارہ کھوئی ہوئی قدر بحال کر لیں گی۔ لیکن یہ عمل کب مکمل ہوگا اس کا انحصار سرمایہ کاروں کے دوبارہ ڈیجیٹل کرنسیز کی طرف متوجہ ہونے پر ہے۔ سائمن پیٹر کے مطابق ہر کرنسی کا ایک سپورٹ لیول ہے جہاں اس کرنسی کے بہت زیادہ ٹوکن اسٹاک مارکیٹ کے سپورٹ لیولز کی طرح موجود ہوتے ہیں جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ بٹ کوائن کا سب سے طاقتور سپورٹ لیول 20 ہزار ڈالر فی کوائن اور اسکے بعد 5 ہزار ڈالر فی کوائن ہے۔ اس لئے امید ہے کہ بٹ کوائن 20 ہزار کے لیول سے دوبارہ طاقت حاصل کرے گا اسی طرح دیگر کرپٹو کرنسیز بھی اپنے اپنے بنیادی سپورٹ لیولز کے قریب ہیں جہاں سے انکے بنیادی ٹوکن دوبارہ اوپر کی طرف متوقع طور پر مضبوط ہو سکتے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔