ایلون مسک، معاشی دنیا کا برج خلیفہ

ایلون مسک، معاشی دنیا کا برج خلیفہ۔ Elon Musk ایلون مسک، ٹیسلا کا مالک، دنیا کا امیر ترین شخص، معاشی کامیابیوں میں مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کو بھی پیچھے چھوڑ دینے والا بزنس آئیکن اور امریکی اسپیس پروگرام کی پرائیویٹ لیول پر لانچ کرنے والی مستقبل کی عہد ساز شخصیت جو کہ 2020 تک دنیا کے پہلے پانچ امیر ترین افراد کی فہرست میں کہیں نہیں تھے پھر اچانک 2021 میں انکے اثاثے بل گیٹس کی دولت اور بزنس ایمپائر کو کئی گنا پیچھے چھوڑ گئے۔ اس Success Story میں ہم جائزہ لیں گے کہ آخر ایلون مسک Elon Musk کامیابی کی بلندیوں تک کیسے پہنچے۔ 12 سال کی عمر میں پانچ سو ڈالرز میں ایک ویڈیو گیم بنا کر بیچنے والے بچے نے جسکا نام اسکے والدین نے ایلون مسک رکھا تھا اس وقت کبھی نہیں سوچا ہو گا کہ وہ معاشی دنیا کا ایسا ٹائیکون بنے گا جس کی کامیابی کے نشان زمین تو زمین ، چاند اور مریخ تک پر رقم ہو جائیں گے۔

اگر ہم ایلون مسک Elon Musk کے ابتدائی حالات زندگی کا جائزہ لیں تو شائد یہ کوئی خاص قابل رشک نہیں تھے۔ کیونکہ ان کے بچپن میں پڑھائی کے ساتھ وہ لکڑی کے کارخانے میں محنت کرتے نظر آتے ہیں۔ 1986 میں فزکس میں گریجوایشن کرنے والے Elon Musk ایلون مسک سن مائکرو سسٹم کی ذیلی کمپنی نیٹ سکیپ نیویگیٹر میں اپلائی کرنے بھی گئے جو کہ اس زمانے میں انٹرنیٹ کی دنیا کا مقبول ترین سرچ انجن ہے۔ میں ذکر کر رہا ہوں 1990 کی دہائی کا جب نیٹ سکیپ نیویگیٹر انٹرنیٹ کی دنیا پر راج کر رہا تھا اور گوگل نام کے آج کی انٹرنیٹ کی دنیا کی عمرو عیار کی زنبیل کا ابھی کوئی اتہ پتہ نہیں تھا۔ لیکن گردش حالات میں ملازمت ڈھونڈتے ایلون مسک کو نیٹ سکیپ نے ملازمت دینے سے انکار کر دیا۔ آخرکار ایلون مسک سینڈفورڈ یونیورسٹی میں پی ایج ڈی میں داخلہ لینے میں کامیاب ہو گئے ۔

پہلے ہی سال میں ایلون مسک Elon Musk نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر ایک ہی کمپیوٹر پر مشتمل ذیپ 2 نامی ویب سائٹ پر مشتمل کمپنی بنائی جو صرف دن کے وقت ہی براوز ہو سکتی تھی۔ آخرکار ایلون مسک کی ویب سائٹ کو کومپیک نے 48 ملیںن ڈالرز میں خرید لیا جس میں سے مسک کا حصہ 21 ملین ڈالرز آیا۔ یہ اس وقت کے پرعزم نوجوان ایلون مسک کی کامیابی کا نقطہ آغاز تھا جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اپنی کامیابیوں کے نشاں رقم کرتے ہوئے 2002 میں پے پیل، اور اس کے بعد آج کا اسپیس ایکس نامی پروگرام اور ٹیسلا نامی عہد ساز سنگ میل عبور کئے۔ اسپیس ایکس کے مستقبل کے منصوبوں میں چاند اور مریخ پر انسانی آبادیاں اور بارہ ہزار سپیس راکٹس کی گردش میں سمارٹ کرہ ارض اور سمارٹ اسپیس شامل ہیں۔ بچپن میں ویڈیو گیمز بنانے کا شوق رکھنے والے Elon Musk ایلون مسک کو آج کی معاشی دنیا کا برج خلیفہ کہا جاتا ہے۔

انکی دولت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس عہد ساز شخصیت کے ایک مہینے کی دولت کے درمیان پاکستان کے معاشی اداروں کو رکھ دیا جائے تو ایلون مسک دس گنا فرق سے جیت جائیں گے۔ ایلون مسک کی کامیابی انسانی عزم و ہمت اور حوصلے کی ایسی داستان ہے جو آج کے نوجوانوں کے لئے ہمیشہ مشعل راہ کی حثیت سے یاد رہیں گے۔ یہ ایلون مسک کی کامیابیوں کی انتہا نہیں بلکہ ان کے مطابق نقطہ آغاز ہے۔ ( تحقیق و تحریر، .)

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button