ایلون مسک کی ٹوئٹر ڈیل (Twitter Deal) اور کرپٹو مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کا آپس میں کیا تعلق ہے۔ ؟

معاشی دنیا کے بے تاج بادشاہ، اسپیس ایکس (Space X )اور ٹیسلا (Tesla ) کے سربراہ ایلون مسک کی طرف سے دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر ڈیل کو 44 بلیئن ڈالرز میں خریدے جانے اور اسکے انتظامی امور سبنھالنے کے بعد جہاں امریکی وال اسٹریٹ (Wall Street ) میں جمعے کے روز ٹیسلا کے شیئرز اور نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE ) میں ٹوئٹر کے اسٹاکس کی قدر میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا وہیں ایک اور بڑی خبر کرپٹو مارکیٹ میں تیزی تھی۔ گزشتہ 4 سال کے دوران ایلون مسک کی کرپٹو کرنسیز اور ڈیجیٹل دنیا میں دلچسپی اور کھلا بھید ہے۔ تاہم ان کی کرپٹو اثاثوں (Crypto Assets ) کے بارے میں پالیسیز میں اتار چڑھاؤ آتا ریا ہے۔ جیسا کہ رواں سال کے دوسرے کوارٹر کے دوران انہوں نے ٹیسلا کی بیلنس شیٹس میں سے 67 بلیئن ڈالرز سے زائد کے کرپٹو اثاثوں کو ہٹا کر مارکیٹ میں ایک یہ اعلان کر کے بھونچال برپا کر دیا تھا کہ وہ باقی ماندہ 50 ارب ڈالر سے زائد کے کرپٹو کوائنز (Crpto Coins ) بھی اس سال کے اختتام تک گ
فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اپنے اسپیس پروگرام کو ہمارے نظام شمسی سے آگے تک وسعت دینے کا ارادہ رکھتے ہئں۔

گزشتہ ہفتے انہوں نے منسوخ شدہ ٹوئٹر ڈیل کو 44 بلیئن ڈالرز میں دوبارہ بحال کر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا کنٹرول سنبھال لیا کے ایک بار پھر معاشی پنڈتوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا اور اتنا ہی نہیں بلکہ ٹوئٹر کے کاروباری اسکوپ کو مزید وسعت دینے اور اس پلیٹ فارم پر استعمال کے لئے کرپٹو کوائنز کے استعمال کا نیا فیچر بھی متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جسے ٹوئٹر کے اصلاحاتی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ ایلون مسک نے میٹا کی طرح ٹوئٹر کی اپنی کرپٹو کرنسی بھی متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے. ایلون مسک ماضی میں بھی ڈیجیٹل اثاثوں کی خرید و فروخت کرتے رہے ہیں ۔ مثال کے طور پر 2020 ء کے دوران انہوں نے ایک ٹریلین ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری بٹ کوائن (BTC ) میں کی جس کے بعد دنیا کی یہ سب سے بڑی ڈیجیٹل کرنسی تاریخ کی بلند ترین سطح 60 ہزار ڈالرز فی کوائن سے بھی اوپر پہنچ گئی ۔ تاہم رواں سال مئی میں ان کی طرف سے 60 فیصد کرپٹو کرائنز کی فروخت مارکیٹ کے بڑے کریش کی اہم وجہ بھی بنی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے باقی کرپٹو کوائنز بھی جلد فروخت کرنے کے اعلان کیا تھا۔

حال ہی میں ان کی طرف سے ڈوج کوائن (Dodge Coin ) اور شیبا انو کوائن (Shiba Inu ) بھاری مقدار میں خریدے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ٹوئٹر ڈیل کے بعد شیبا انو اور ڈوج کوائنز کی قدر میں 40 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ جن میں سے صرف گزشتہ جمعے کے روز ہی شیبا انو اور ڈوج کوائن جو کہ ٹیسلا کے کانٹریکٹ کا حصہ ہیں کے بنیادی ٹوکنز کی قدر میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ بحثیت مجموعی کرپٹو مارکیٹ کیپٹیلائزیشن (Crpto Capitalization ) میں 70 بلیئن ڈالر کا اضافہ واقع ہوا ہے جسے ڈیجیٹل اثاثوں کے ماہرین بٹ کوائن سمیت تمام کرپٹو کرنسیز کے ماہرین ان کے دوبارہ ایک کرپٹو عہد کے آغاز سے تعبیر کر رہے ہیں

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button