Gold Price میں شدید مندی ، Israel اور Hezbollah کے درمیان جنگ بندی کی اطلاعات.
Safe Haven Assets sharply lost demand on developments in the Middle East
عالمی مارکیٹ میں Gold Price نمایاں کمی کا سامنا کر رہی ہے، کیونکہ Hezbollah اور Israel کے درمیان Ceasefire کے معاہدے کی خبروں نے سرمایہ کاروں کے رجحانات کو تبدیل کر دیا ہے۔ پیر کے دن یہ $2,620 تک پہنچ گئی، جو کہ 3 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
Ceasefire کی خبریں اور ان کے اثرات.
Israel اور Hezbollah کے درمیان جاری جھڑپوں کے بعد، دونوں فریقوں نے US-backed Ceasefire Proposal پر اصولی اتفاق کر لیا ہے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم Benjamin Netanyahu اور ان کی کابینہ کی طرف سے منظوری کے بعد اس پلان کو Israeli Parliament بھجوا دیا گیا ہے . اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ منظور ہو جائے گا۔ دوسری جانب، لبنانی حکام نے تصدیق کی ہے. کہ حزب اللہ نے بھی معاہدے کے مسودے پر اپنی رائے دی ہے۔
Ceasefire کی خبروں نے سرمایہ کاروں کے درمیان Risk Appetite کو بڑھا دیا ہے، جس کے نتیجے میں Gold جیسی محفوظ سرمایہ کاری کی طلب میں کمی آئی۔
Gold کا 50 روزہ Simple Moving Average کی سطح $2,664 ہے. اور حالیہ کمی نے مارکیٹ میں مزید گراوٹ کے دروازے کھول دیے ہیں۔ UBS Commodity Analyst Giovanni Staunovo کے مطابق، سرمایہ کار اس وقت ایسے اثاثوں میں دلچسپی لے رہے ہیں. جن میں کم خطرے موجود ہیں. اس کا براہ راست اثر Gold Price پر پڑا ہے۔
یہ تنازعہ اس وقت بڑھا جب اکتوبر میں Hezbollah نے Israel کے زیرِ کنٹرول علاقوں پر حملہ کیا. جسے فلسطینی تنظیم Hamas کے ساتھ یکجہتی کے طور پر پیش کیا گیا۔ اسرائیل نے اس کے جواب میں لبنان پر وسیع حملے شروع کیے.
جنگ بندی میں امریکی کردار.
White House کے ذرائع کے مطابق US-Backed Proposal کے تحت 60 دن کی Cessation of Hostilities پر اصولی اتفاق ہو چکا ہے۔ US Envoy Amos Hochstein کی مسلسل سفارتی کوششوں نے اس معاہدے کو ممکن بنایا ہے۔ Hochstein نے بیروت اور تل ابیب میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، اور اسے “conflict کو ختم کرنے کا حقیقی موقع” قرار دیا۔
دیگر عوامل.
امریکہ میں Scott Bessent کی بطور Treasury Secretary نامزدگی نے بھی مارکیٹ کو متاثر کیا ہے۔ Bessent کے Three-Threes Policy کے تحت:
- US Deficit کو سالانہ 3% GDP سے کم کرنا،
- 3% GDP Growth حاصل کرنا، اور
- Crude Oil Production میں 3 ملین یومیہ اضافہ شامل ہے۔
Gold Market کے تاجروں کی نظریں اب Consumer Confidence Data، FOMC Meeting Minutes، اور PCE Price Index پر ہیں، جو Federal Reserve کی مالیاتی پالیسی کی سمت کو واضح کریں گے۔
تکنیکی جائزہ.
تکنیکی اعتبار سے Gold اسوقت 20SMA سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ 2670 ڈالرز کی سطح پر ہے . یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول بھی کھو چکا ہے. Asian Sessions کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ منفی ہے. 14 روزہ RSI اسوقت 50 سے اوپر ہے. جو کہ اوور سولڈ صورتحال ظاہر کر رہا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔