Gold Price میں بحالی، Israel کی طرف سے Lebanon پر زمینی حملہ.
Geopolitical Tensions raised demand for Safe Heaven Assets
Gold Price نے منگل کو معمولی بحالی دکھائی. اور یہ $2,640 فی ٹرائے اونس کے قریب ٹریڈ کرنے لگی، جب Israel نے Lebanon پر زمینی حملہ شروع کر دیا۔ اس حملے نے Geopolitical Tensions کو بڑھا دیا. اور Gold کے Safe Heaven Assets کی طلب میں اضافہ کیا ہے.
Gold Price پر اثر انداز ہونیوالے عوامل.
ایک ہفتے سے جاری Israeli Airstrikes on Lebanon کے بعد آج بالاخر صیہونی افواج نے زمینی حملے کا آغاز کر دیا ہے. اس حملے نے جغرافیائی کشیدگی کو بڑھا دیا. اورGold کے Safe Heaven Assets کی طلب میں اضافہ کیا ہے۔ اسکے علاوہ چین کے Stimulus Program کے ختم ہوتے اثرات نے، Gold Price کو دو دن کی مسلسل کمی کے بعد بحال ہونے میں مدد فراہم کی۔
جغرافیائی حالات کے نتیجے میں عالمی سطح پر کشیدگی بڑھ گئی ہے. جس کی وجہ سے سرمایہ کار Safe Heaven Assets کی طرف رجوع کر رہے ہیں. خاص طور پر Gold کی جانب۔ اسی طرح، چین کے اقتصادی پروگرام کے اثرات ختم ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے دوبارہ سنہری دھات کی طرف رخ کیا، جو انہیں ایک محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ نظر آ رہا ہے۔
Lebanon War وسعت اختیار کرنے کا خدشہ اور سنہری دھات کی طلب میں اضافہ.
اس زمینی فوجی کارروائی کو Operation Northern Aero کا نام دیا گیا ہے. جس میں اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیل کے لیے خطرہ بننے والے Lebanese Rural Areas میں کارروائی کی جائے گی۔ Israeli Defense Forces کے مطابق ان کارروائیوں کے ساتھ ساتھ Gaza میں Hamas کے خلاف حملے بھی جاری رہیں گے۔
اس صورتحال میں Gold Price آنیوالے دنوں میں بھی بڑھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے. کیونکہ Geopolitical Tensions ہمیشہ سے ہی Precious Metals کی طلب میں اضافہ کرتی ہیں.
ادھر امریکہ کی National Security Council نے کہا. کہ لبنان کے سرحدی علاقوں میں Hizballah کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لیے اسرائیل کا ‘محدود آپریشن’ اس کے حقِ دفاع کے تناظر میں ہے۔
Council نے تاہم کہا کہ آپریشن کے پھیلنے کے خطرات ہو سکتے ہیں اور لبنان کے ساتھ اسرائیلی سرحد پر استحکام کا واحد راستہ Diplomacy ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "امریکہ Hizballah اور ایران کی حمایت یافتہ Terrorist Organizations کے خلاف اسرائیل کے حقِ دفاع کی حمایت کرتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ اسرائیل کا آپریشن خطرناک بھی ہو سکتا ہے لیکن اس بارے میں ہم ان سے بات کرتے رہیں گے۔”
دریں اثنا، امریکی وزیر دفاع Lloyd Austin نے اسرائیلی ہم منصب Yoav Gallant سے رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے لبنان کی سرحدی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
تکنیکی جائزہ.
تکنیکی اعتباز سے Gold اپنی 20SMA سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .اسوقت یہ 2630 ڈالرز کی سطح کے قریب ہے . یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے Asian Sessions کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے. 14 روزہ RSI اسوقت 80 کے قریب ہے جو کہ Correction شروع ہونے کی بھی نشاندہی کر رہا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔