Taiwan اور France کے بعد Singapore نےبھی Polymarket پر پابندی عائد کر دی.

Global Crackdown on Illegal Gambling Platforms

دنیا بھر میں Illegal Gambling Platforms کے خلاف اقدامات جاری ہیں. اس معاملے پر تازہ ترین پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب  Singapore  نے Polymarket کو بلاک کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اقدام Taiwan اور France کے اقدامات کے بعد سامنے آیا ہے. جہاں پہلے ہی ان غیر قانونی Gambling Platforms کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا چکی ہیں۔

Singapore کی Gambling Regulatory Authority (GRA) نے واضح کیا ہے. کہ غیر قانونی Gambling Service Providers کے ذریعے Gambling کرنے والوں پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ اعلان میں کہا گیا کہ ایسے افراد پر SGD 10,000 (تقریباً $7200) جرمانہ یا 6 ماہ کی قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

Taiwan اور France کے اقدامات کیا تھے؟

Taiwan نے Polymarket کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو اس پلیٹ فارم تک رسائی سے روک دیا۔ خاص طور پر Taiwanese Election Law کے تحت. انتخابات کے نتائج پر Betting کرنا سختی سے ممنوع ہے۔

حالیہ صدارتی انتخابات میں اس قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے Polymarket کے ذریعے بیٹنگ کرنے والے 17 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ یہ کارروائی Taiwan کی حکومت کے غیر قانونی Gambling Platforms کے خلاف سخت موقف کی عکاسی کرتی ہے۔

France نے بھی Polymarket کے خلاف اقدامات اٹھائے. اور ملک میں صارفین کو اس پلیٹ فارم تک رسائی سے روک دیا۔ فرانسیسی ریگولیٹری حکام نے اس اقدام کا مقصد عوام کو غیر قانونی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنا اور قانونی Gambling کے دائرے میں لانا قرار دیا۔

یہ معاملہ صرف Asia اور Europe تک محدود نہیں ہے۔ حال ہی میں U.S. Commodity Futures Trading Commission (CFTC) نے Coinbase کو سبپونا جاری کرتے ہوئے Polymarket پر امریکی شہریوں کی تجارت کے بارے میں معلومات طلب کیں۔ یہ سبپونا اس بات کا اشارہ دیتا ہے. کہ امریکہ بھی غیر قانونی Gambling Platforms کے خلاف اپنی تحقیقات کو مزید وسیع کر رہا ہے۔

سنگاپور کا واضح پیغام

Singapore کی Gambling Regulatory Authority (GRA) نے ابھی تک Polymarket کے خلاف کوئی عوامی بیان جاری نہیں کیا. اور نہ ہی کوئی خاص قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ تاہم، اس اقدام کے ذریعے GRA نے ایک مضبوط پیغام دیا ہے. کہ سنگاپور اپنی حدود میں غیر قانونی Gambling Platforms کے خلاف سخت موقف رکھتا ہے۔

خیال رہے  کہ Singapore قوانین کے تحت غیر قانونی Gambling کے مرتکب افراد کو بھاری جرمانے اور قید کی سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ یہ قوانین ملک میں قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے اور عوام کو غیر قانونی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے کے لیے نافذ کیے گئے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button