Donald Trump پر حملے سے Global Markets پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟

Incidents related to US Presidential Elections continue to play Important role in Financial Markets around the Globe

گزشتہ روز امریکی صدارتی امیدوار اور سابق صدر Donald Trump پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد Global Markets پر شدید اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے. اگرچہ یہ واقعہ اسوقت اختتام ہفتہ پر ایک انتخابی ریلی کے دوران ہوا. تاہم Crypto Currencies سے سرمائے کے انخلا نے سوموار سے شروع ہونے والے Financial Week کی سمت کے بارے میں اشارے  دے ہیں.

Donald Trump پر قاتلانہ حملہ ، حقائق اور تفصیلات کیا ہیں؟

سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے رہنما Donald Trump امریکی ریاست Pennsylvania  میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران اس وقت زخمی ہوگئے. جب ان پر ایک حملہ آور کی جانب سے فائرنگ کی گئی.

اس وقت US Presidential Elections کے لیے سیاسی مہم عروج پر ہے. اور ٹرمپ بھی اسی سلسلے میں وہاں موجود تھے

FBI کے مطابق ان پر فائرنگ کرنے والا 20 سال کا ایک مقامی نوجوان تھا، جس کی شناخت میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی ہے تاہم ابھی اس حملے کے محرکات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا.

کروکس نےلگ بھگ 20 گولیاں چلائیں، جن میں سے ایک سابق امریکی صدر کے کان کو چھو کر نکل گئی۔ Federal Bureau of Investigation کے مطابق حملہ آور ہتھیاروں سے لیس تھا.

ڈونلڈ ٹرمپ کے کان پر خون واضح طور دیکھا جا سکتا تھ.ا جب انھیں سیکرٹ سروس کے ایجنٹ اپنے ہمراہ لے کر جا رہے تھے

اس کے بعد  اہلکاروں نے انھیں اپنے حصار میں پہلے ہسپتال اور پھر انکے New Jersy میں واقع گھر منتقل کر دیا. تاہم دنیا کی بڑی کاروباری شخصیات میں سے ایک Donald Trump پر حملے سے عالمی سیاست میں ایک بھونچال آ گیا.

Crypto Industry کے پسندیدہ سابق امریکی صدر پر حملے سے Bitcoin اور Ethereum میں فروخت کی ریلی ریکارڈ کی گئی. تاہم انکی خیریت اور چند گھنٹوں بعد آنیوالے بیان سے BTC نفسیاتی ہدف 62 ہزار سے اوپر بحال ہوتا ہوا دیکھا گیا . 

Bitcoin Price after assassination attempt on Donald Trump
Bitcoin price after Attack on Donald Trump

عالمی راہنماؤں کا ردعمل.

اس حملے کا عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا. Us President جو بائیڈن نے اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ناقابل قبول قرار دیا. انہوں نے اپنی انتخابی ریلی بھی روک دی. انہوں نے کہا. مجھے یہ سن کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ٹرمپ ٹھیک ہیں۔ وہ محفوظ ہیں..

Pakistani Prime Minister شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی عمل میں تشدد ناقابل قبول ہے. انہوں نے اپنے X Account پر لکھا، کہ اس مشکل وقت میں انکی ہمدردیاں اور نیک خواہشات ٹرمپ کے ساتھ ہیں۔

President آصف علی زرداری نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا، ”سابق امریکی صدر پر حملے کا شدید افسوس ہے.

اسکے علاوہ برطانیہ ، ترکی. اسرائیل اور بھارت سمیت دنیا بھر کے رہماؤں نے  بھی اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.

Global Markets میں Trading Volume کی کمی.

نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز Asian Sessions کے دوران Trading Volume خاص کم دکھائی دے رہا ہے. اور سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں. Risk Factor بڑھنے سے US Dollar Index میں تیزی جبکہ Gold اور Crude Oil سمیت Commodities دباؤ کی شکار نظر آ رہی ہیں.

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button