Pakistan میں Reko Diq منصوبے کی اہمیت اور معاشی اثرات
CEO of Barrick Gold Says that Key Mining Projects can change the fate of Pakistan
Pakistan میں Reko Diq Copper اور Gold Mine آئندہ 37 سالوں میں معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گی۔ Barrick Gold کے سی ای او Mark Bristow نے میڈیا انٹرویو میں بتایا کہ اس منصوبے سے 74 ارب ڈالرز Free Cash Flow متوقع ہے. جو جنوبی ایشیائی ملک کے Forex Reserves میں اہم اضافہ کرے گا۔
Barrick Gold کے چیف ایگزیکٹو نے مزید کیا کہا؟
سی ای او Mark Bristow کا کہنا ہے کہ Reko Diq منصوبہ 2022 میں تنازعہ ختم ہونے کے بعد تیزی سے ترقی کر رہا ہے. ان کے اس انٹرویو کے اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں.
چیف ایگزیکٹو مارک برسٹو نے اسے بلوچستان اور پاکستان کی معیشت کے حوالے سے گیم چینجر مائننگ پروجیکٹ قرار دیا۔ انہوں نے بلوچستان کو سونے کی ارتھ پلیٹ پر بنایا گیا خطہ بھی کہا. انکا کہنا تھا کہ Pakistan میں اس حوالے سے خاصا پوٹینشل موجود ہے . آنیوالے وقت میں کئی نئے پروجیکٹس کی کامیابی کے امکانات بھی موجود ہیں.
- اس کی پیداوار کا آغاز 2028 سے ہوگا۔
- پہلے مرحلے میں 5.5 ارب ڈالر کی لاگت سے سالانہ 200,000 ٹن Copper کی پیداوار ہوگی۔
- دوسرے مرحلے میں 3.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے پیداوار دگنی ہو جائے گی۔
74 ارب ڈالر Free Cash Flow سے Pakistan کو منافع، Royalty اور Taxes کی مد میں بڑا فائدہ ہوگا۔ اس سے نہ صرف موجودہ معاشی بحران کم ہوگا. بلکہ Foreign Direct Investment کے مواقع بھی بڑھیں گے۔
Barrick Gold ملک میں Mines کے حوالے سے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہے. جس میں Port Qasim کے کوئلے کے ٹرمینل کی تزئین و آرائش بھی شامل ہے۔ اس سے Copper کی برآمدات کے لیے نقل و حمل آسان ہوگی۔
ملازمتوں کے مواقع.
مارک بریسٹو نے اس موقع پر اعلان کیا کہ پہلے مرحلے میں کمپنی ساڑھے سات ہزار مقامی افراد کو مختلف شعبوں میں مستقل بنیادوں پر ہائر کر رہی ہے. جبکہ دوسرے مرحلے میں 30 ہزار افراد کے لئے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے. جن میں کمپنی کی ترجیح مقامی افراد ہوں گے
سربراہ Barrick Gold نے اسے ایک تاریخی موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بلوچستان کے عوام کی قسمت بدلنے والے دور کا آغاز ہے. مارک برسٹو نے یہ بھی کہا کہ مائننگ کے اس عمل کے ذریعے بلوچستان اور پاکستان کو سونے سے تعمیر کیا جا سکتا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ماہرین اسے بلوچستان کے چھپے ہوئے خزانوں کی چھوٹی سی رونمائی قرار دیتے ہیں۔ اور اپنے حجم میں یہ تانبے کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا، Gold اور Platinum کی پیداوار کے لحاظ سے تیسرا بڑا جبکہ چاندی کا پانچواں بڑا ذخیرہ ہے جبکہ یہاں سے Gold کی کئی نایاب اقسام جن میں زیورات میں استعمال ہونیوالا White Gold اور ادویات کی تیاری کے لئے استعمال کیا جانیوالا Pink Gold بھی وافر مقدار میں موجود ہیں۔
خیال رہے کہ World Mining Association کی رپورٹ کے مطابق ریکورڈک میں 5 ارب ٹن سے زائد سونے کے ذخائر موجود ہیں۔
پروجیکٹ میں کون سے ادارے شراکت دار ہیں؟
دنیا میں Copper اور Gold کے سب سے بڑے پراجیکٹ میں 50 فیصد شیئر کینیڈین کمپنی Barick Gold کا ہے۔ جبکہ معاہدے کے مطابق 25 فیصد بلوچستان کی صوبائی حکومت اور بقیہ 25 فیصد وفاق کے ماتحت تین اداروں OGDC, Pakistan Petroleum Limited اور Govt Holdings Private Limited کے پاس ہیں۔
ان تینوں اداروں کے شیئرز میں سے نصف Saudi Government کو منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔ Pakistan Stock Exchange میں جمع کروائے گئے ڈیکلیریشن کے مطابق OGDC اور PPL کے ریکوڈک شیئرز مارچ 2025ء تک سعودی عرب کی عالمی شہرت یافتہ آئل کمپنی Aramco کو منتقل کرنے کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں۔ جس کی منظوری خصوصی سرمایہ کاری کونسل نے باضابطہ طور پر دے دی تھی.
پاکستان International Monetary Fund کے ساتھ معاہدے سے پہلے شدید معاشی بحران سے گذرا ہے۔ اگرچہ اسوقت بیرونی ادائیگیوں پر جنوبی ایشیائی ملک کے ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ موجود نہیں. تاہم ابھی بھی اسکے مالیاتی ڈھانچے کو Exports کم ہونے کی وجہ سے سنگین مسائل درپیش ہیں۔ Trade Deficit پورا کرنے کے لئے اسے غیر ملکی قرضوں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسے میں اہم منصوبوں میں بین بین الاقوامی شمولیت سے Foreign Exchange Reserves مستحکم ہوں گے. اور سرمایہ کاری کے رجحان میں بھی اضافہ ہو گا.
خلیجی اور یورپی ممالک کی دلچسپی
سعودی کمپنی Ma’aden Minerals اور دیگر خلیجی ممالک بھی اس منصوبے میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق، آنے والے مہینوں میں اس پر مزید پیش رفت ہوگی۔
Mining Technology میں عالمی شہرت یافتہ کمپنی Weir Group نے Reko Diq میں کان کنی کے آلات کے لیے 53 ملین پاؤنڈ کا آرڈر حاصل کرلیا ہے.
Scottish Multinational Engineering Company جس کا مرکزی دفتر گلاسگو میں ہے، نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ Balochistan میں واقع پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کے لیے Fine Grinding اور Tailing Solutions فراہم کرے گی۔
خیال رہے کہ یہ Balochistan کے ضلع چاغی میں واقع Mining and Development کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ یہ کینیڈین کان کنی کمپنی Barick Gold کی Copper Portfolio کا ایک اسٹریٹجک حصہ ہے. اور دنیا کے سب سے بڑے غیر ترقی یافتہ منصوبوں میں سے ایک ہے.
Weir Group اپنی ٹیکنالوجی اور ماہرین کی ٹیم کے ذریعے اس پروجیکٹ میں جدید ترین تکنیک اور طریقوں کا استعمال کرے گا۔ ان کی مہارت اور تجربہ پروجیکٹ کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں. جس سے Mining کی صلاحیت اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔
ویئر گروپ کے پاس ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے جدید طریقے اور حکمت عملی موجود ہیں۔ وہ پروجیکٹ کی ترقی میں ماحول دوست اقدامات کو یقینی بنائیں گے، جو کہ طویل مدت میں قدرتی وسائل کے تحفظ میں مددگار ثابت ہوں گے۔
Reko Diq Project پاکستان کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ نہ صرف Economic Stability لائے گا بلکہ Industrial Growth اور روزگار کے مواقع بھی پیدا کرے گا. جو ملک کی معیشت کو ایک نئی سمت میں لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔