اپنی ٹریڈنگ کیلئے حکمت عملی

اپنی ٹریڈنگ کیلئے حکمت عملی خود وضع کریں۔ انٹرنیشل مارکیٹ یا ایکیویٹی مارکیٹ میں ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کرتے ہوئے ایسے کئی طریقے ہیں جن پر عمل کر کے جن کی پلاننگ اور مستقل مزاجی سے عمل کر کے ایک سرمایہ کار مستقل بنیادوں پر منافع کما سکتا ہے۔ ایسا کرنے کے لئے صرف آپ کو اپنی حکمت عملی خود وضع کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اپنی Trading Strategy ٹریڈ پلاننگ کرتے ہوئے آپ کو سب سے پہلے زمینی حقائق کا احاطہ کرنا ہے اور کوئی بھی پوزیشن لینے سے پہلے اسکے ٹیکنیکل پہلو اپنے ذہن میں رکھنے ضروری ہیں تا کہ آپ مارکیٹ کے ساتھ ڈیل کر سکیں۔ کیونکہ کسی فائنانشل مارکیٹ میں ٹریڈ کرنے سے پہلے آپ کی حکمت عملی ہی آپ کو بین الاقوامی مارکیٹ سے اپنا منافع حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

(1 ) . مارکیٹ پوزیشن کے داخل ہو نکلنے کے پوائنٹس کا تعین۔ سب سے پہلے آپ کو مارکیٹ کے ان اور آوٹ پوائنٹس کا تعین کرنا چاہیئے۔ سب سے پہلا اور سنہری اصول یہی ہے۔

(2 ) مارکیٹ ٹریڈنگ Planning of Market Trading کی پلاننگ کا خاکہ بناتے وقت اپنی نقصان برداشت کرنے کی حد کا تعین کرنا بھی ضروری ہے تا کہ اگر مارکیٹ آپ کی توقعات کے برعکس جا رہی ہو تو آپ کی بنیادی سرمایہ کاری کے تناسب سے ایک ایسی حد متعین ہونا ضروری ہے جہاں سے آپ اس انداز میں مارکیٹ ٹریڈ سے نکل سکیں اور مناسب موقع ملنے پر دوبارہ اسی نقصان کو پورا کر سکیں۔ کیونکہ عام طور پر ٹریڈ کرتے وقت سرمایہ کار کے ذہن میں صرف نفع کا ہی خیال ہوتا ہے لیکن ایک میچور سرمایہ کار ٹریڈ کرتے وقت جس طرح اک خاص منافع کی توقع کر رہا ہوتا ہے ویسے ہی نقصان برداشت کرنے کی ریڈ لائن کا بھی تعین کر لیتا ہے۔

( 3 ) ہر مارکیٹ اور ہر ایکوئٹی کے اپنے خدوخال اور تکنیکی پہلو ہوتے ہیں۔ چاہے وہ کرنسیز کے پیئر ہوں کرپٹو کرنسی ہو یا پھر اسٹاکس شیئرز، ہر ایکوئٹی کے مختلف تیکنیکی پہلو ہوتے ہیں کیونکہ ایک ہی اصول ہر مارکیٹ پر ایک ہی اصول لاگو نہیں ہوتا اس لئے چاہے آپ کرنسی پیئر میں پوزیشن لینے جا رہے ہو یا پھر ایکوئٹی شیئرز اس سے متعلقہ بنیادی تجزیئے اور تیکنیکی تفصیلات آپ کے علم میں ہونا ضروری ہیں۔

(4 ) آپ اپنی ٹریڈ کو کیسے مینیج کر رہے ہیں اور متعلقہ پوزیشن کو کیسے ہینڈل کرتے ہیں یہ مکمل طور پر آپ پر ہی منحصر ہے۔ اور اسے کیسے چارٹس اور بین الاقوامی حالات کی مدد سے ہینڈل کرنا ہے اس کا دارومدار بھی آپ پر ہی ہے ۔

(5 ) مارکیٹ مختلف دنوں بلکہ دن کے مختلف حصوں میں مختلف طرح سے پیش آتی ہے۔ یاد رکھیں کہ ضروری نہیں کہ آپ ہر ایکوئٹی میں ٹریڈ کریں اور مزید یہ کہ یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ آپ روز ٹریڈ کریں۔ آپ کی پلاننگ کیسی ہے اور آپ کے مختلف لیولز پر فیصلے کتنے پختہ ہیں اسی سے آپ کے مستقل بنیادوں پر نفع یا نقصان کا تعین ہو جاتا ہے۔ یہ حقیقت بھی اپنے ذہن میں رکھیں کہ 20 دنوں میں بیس بار ٹریڈ کر کے نقصان کرنے سے کہیں بہتر ہے کہ ایک مہینے میں پانچ بار ٹریڈ کر لیں اور پوری پلاننگ کے ساتھ کریں یقین کریں کہ آپ کہیں بہتر منافع حاصل کر لیں گے۔ لیکن ایسا ہونا یقینی بنانے کے لئے اچھی اور تیکنیکی پلاننگ ضروری ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button