Gold Price کی محدود رینج میں 2030 کے قریب ٹریڈ، Rates Cut Policy پر غیر یقینی صورتحال

Investors are cautious as Policy Makers remained resilient on Key issue

Gold Price  محدود رینج میں 2030 کے قریب ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے . گزشتہ رات ریلیز کئے جانے والے FOMC Minutes میں Rates Cut Policy پر غیر یقینی صورتحال اور اہم ترین معاملے پر Policy Makers کی جانب سے خاموشی اختیار کئے جانے پر سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں .

FOMC Minutes کی تفصیلات Gold Price پر کیسے اثر انداز ہوئیں؟

Federal Reserve کی جانب سے جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق فیصلہ ساز اراکین کی اکثریت نئے سال کے دوسرے کوارٹر سے سخت Monetary Policy کو معمول پر لانے پر متفق تھی ، تاہم کچھ ممبران High Interest Rates ہولڈ کرنے کے بھی حامی دکھائی دیے .ان کے خیال میں اسوقت معیشت Inflation کے دباؤ میں ہے ، لہذا Interest Rate میں مزید اضافے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے  ایک نقطۂ جس پر تمام ممبرز ہم خیال رہے وہ Headline Inflation کے مطابق Policy Rates میں کمی تھی.

بتاتے چلیں کہ گزشتہ ماہ  چیئرمین فیڈ جیروم پاول نے اپنی پریس کانفرنس میں Rates Hike Program بند اور Policy Rates میں بتدریج کمی کا عندیہ دیا تھا۔

کوئی واضح سگنل نہ ملنے کے باعث سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں . اسی وجہ سے Gold سمیت تمام Commodities محدود رینج میں جدوجہد کر رہی ہیں.

ریکارڈ کے مطابق اجلاس کے کچھ شرکاء نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ زیادہ سخت مانیٹری پالیسی سے Growth Rate میں کمی اور بیروزگاری میں اضافہ ہو سکتا ہے اور یہ صورتحال Recession کی طرف کے جا سکتی ہے۔ انہوں نے U.S Non Farm Payroll کی حالیہ رپورٹس میں غیر معمولی تغیرات کی نشاندہی بھی کی ۔ جس سے US Corporate Sector شدید مشکلات کا شکار ہو سکتا ہے۔

اسکے باوجود اکثریتی اراکین Terminal Rates  میں کمی کے ٹائم فریم  خاموش دکھائی دئیے.  یہی وہ پہلو ہے جو سرمایہ کاروں کو محتاط انداز اختیار کرنے پر مجبور کر رہا ہے.

کیا FOMC میٹنگ میں مستقبل کی نرم پالیسی پر بحث ہوئی؟

رپورٹ کے مطابق معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل کرنے کیلئے Inflation کنٹرول کرنے کے بعد Interest Rate میں مرحلہ وار کمی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ چند سینئر ممبران کا خیال تھا کہ صورتحال کنٹرول کئے بغیر ایسا کرنا سود مند ثابت نہیں ہو گا۔ لیکن حتمی طور پر اسے بتدریج نیچے لانا پڑے گا۔ شرکاء نے اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ US Banking System مضبوط قدموں پر قائم اور Liquidity کا کوئی بحران موجود نہیں ہے.

تکنیکی جائزہ.

تکنیکی اعتباز سے Gold اپنی  20SMA سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ  2020 ڈالرز کی  سطح کے قریب ہے . یہ  Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے  Asian Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے.  14 روزہ RSI اسوقت 70 کے قریب ہے جو کہ اوپر کی طرف ریلی جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے.

Gold Price کی محدود رینج میں 2030 کے قریب ٹریڈ، Rates Cut Policy پر غیر یقینی صورتحال
Gold

اسوقت یہ 2030 کی سطح کے قریب ہے . یہاں پر اسکے سپورٹ لیولز 2024 ، 2014 اور 2004 جبکہ مزاحمتی حدیں 2034 ، 2044 اور 2054 ہیں.

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button