چینی GDP Data: نیوزی لینڈ ڈالر کی Bullish پیشقدمی

بنیادی جائزہ

آج جاری ہونیوالی چین کی 2022ء کے چوتھے کوارٹر کی مثبت رپورٹ کے اجراء کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD) کی قدر میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ گذشتہ روز کی گراوٹ کے بعد کیوی ڈالر اپنی قدر کو بحال کرتے ہوئے 0.6400 کے قریب پہنچ گیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل یہ 0.6360 کے قریب اتار چڑھاؤ کا شکار نظر آ رہا تھا۔ واضح رہے کہ Q4 کے دوران جی۔ڈی۔پی میں 0.00 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اس سے قبل اسکے منفی 0.8 فیصد رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ سالانہ GDP میں 1.3 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ 0.5 فیصد کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ چینی صنعتی پیداوار (Industrial Production) میں دسمبر 2022ء کے دوران کورونا کی وجہ سے عائد سخت ترین معاشی اور سماجی پابندیوں کے باوجود 1.3 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ 0.5 فیصد متوقع تھا۔ نیوزی لینڈ چین کا اہم ترین تجارتی پارٹنز۔ مثبت صنعتی رپورٹ کا واضح نتیجہ نیوزی لینڈ ڈالر (NZD) کی طلب (Demand) میں اضافہ ہے۔ اسی وجہ سے اسکی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ لیکن دوسری طرف امریکی ڈالر کی طلب میں بھی اضافے کی وجہ سے تیزی کا یہ مومینٹم ایک مخصوص رینج میں رہنے کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ نیوزی لینڈ انسٹیٹیوٹ آف اکنامک ریسرچ (QSBO) کی طرف سے بھی چینی معاشی سرگرمیوں کے معمول میں آنے کے بعد 2023ء کے پہلے کوارٹر کے دوران نیوزی لینڈ ڈالر (NZD) کی قدر میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں 1974ء کے پہلی بار کیوی سرمایہ کاروں میں اعتماد کی شرح اپنے کم ترین لیول پر ہے۔ تاہم رواں سال کے پہلے کوارٹر کے دوران عالمی مارکیٹس میں کساد بازاری (Recession) کے رسک فیکٹر میں کمی آئے گی۔ جس کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ پیسیفک خطے (Pacific Region) کے اہم ترین ملک نیوزی لینڈ میں معاشی سرمایہ کاری بحال ہو سکتی ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

اسوقت امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD) گذشتہ ایک ہفتے سے 0.6375 سے 0.6425 کے درمیان ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہ محدود رینج سائیڈ لائن Bulls کو ظاہر کر رہی ہے۔ اسوقت یہ اپنی 7DMA کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ تاہم اسکی 20 روزہ اوسط 0.6324 کی سطح پر ہے جس سے یہ اسوقت بھی اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ 50، 100 اور 200 روزہ Moving Averages اس سے بھی نیچے 0.6276, 0.6050 اور 0.6208 کے لیولز پر ہیں۔ جس سے واضح ہو رہا ہے کہ NZD/USD) اسوقت اپنی تمام Moving Averages سے اوپر ایک نئی ٹرینڈ لائن بنا رہا ہے جو کہ ممکنہ طور پر اوپر کے لیولز تک جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی ڈالر کے خلاف نیوزی لینڈ ڈالر کی گذشتہ ماہ کی کم ترین سطح 0.6320 رہی تھی۔ جبکہ بلند ترین لیول 0.6514 رہا تھا لیکن اس کے بعد تیزی کا مومینٹم برقرار نہیں رہ سکا تھا۔ موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 0.6350, 0.6325 اور 0.6285 ہیں۔ جبکہ دوسری سپورٹ سے نیچے 0.6300 کی نفسیاتی سطح بھی موجود ہے۔ اگر اسکی مزاحمتی حدوں (Resistance Levels) کا جائزہ لیں تو 0.6400 کے بینچ مارک سے اوپر 0.6415, 0.6450 اور 0.6480 کی مزاحمتی حدیں ہیں جبکہ تیسری حد عبور کرنے کے بعد اسکا ممکنہ ہدف 0.6500 کے بڑے نفسیاتی ہدف (Psychological Level) کو عبور کرنا یو گا۔ موجودہ سطح پر اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز 45 فیصد Bullish اور 40 فیصد Bearish جبکہ 15 فیصد Sideways ہیں۔ اسطرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ لیکن ٹیکنیکی انڈیکیٹرز محدود رینج میں اوپر کی ریلی کو ظاہر کر رہے ہیں۔ دوسری طرف اسکا 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) بھی اسوقت 55 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جو کہ Oversold ایریا سے ذرا اوپر ہے۔ اس سے نیوزی لینڈ ڈالر میں Strong Buy کا اشارہ مل رہا ہے۔ ہم یہ نتیجہ اخذ کر سکتے ہیں ہم کیوی ڈالرز کی Gains کو وسعت اختیار کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button