گولڈ کی Bullish Rally جاری۔ 7 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب
بنیادی جائزہ
گولڈ آج جون 2022ء کے بعد پہلی بار 1850 ڈالرز کی بلند ترین سطح کے بالکل قریب 1849 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا۔ یہ سنہری دھات کا انتہائی Bullish ایریا ہے۔ اگرچہ اس کے بعد یہ نیچے 1830 پر اوسط درجے کے مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے تاہم گولڈ جارحانہ انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ آج امریکی محکمہ خزانہ کے 10 سالہ بانڈز کی Yields بھی آج کے دن میں 2 فیصد سے زائد کم ہوئی ہیں۔ جس سے کماڈٹیز بالخصوص گولڈ کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی منظر نامے میں چین کی طرف سے کورونا کی تین سال سے عائد سخت ترین سماجی پابندیوں کے ہٹائے جانے کے بعد روائتی سرمایہ کاری کے ذرائع جیسا کہ گولڈ کی طلب میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح جنوری میں امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) کی کوئی بھی میٹنگ شیڈولڈ نہیں ہے۔ جس سے سنہری دھات کی چمک میں فروری تک تیزی کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ابھی تک جاری ہونیوالی امریکی معاشی رپورٹس بھی توقعات کے مطابق ہیں۔ جس سے رسک فیکٹر بڑی حد تک مارکیٹس سے دور ہے۔ اس سے بھی کماڈٹیز کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
ٹیکنیکی جائزہ
اسوقت گولڈ ایک نئی ٹرینڈ لائن بناتے ہوئے 21, 50 اور 100 دنوں کی Simple Moving Average سے اوپر اپنی بلند ترین سطح 1849 پر بنانے کے بعد 1830 ڈالرز کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے اور یہ سطح اسے مسلسل Bullish Support مہیا کر رہی ہے۔ گذشتہ 6 گھنٹوں کی ٹریڈ کا جائزہ لیں تو گولڈ اسوقت گذشتہ ایک سال کی اوسط کی درمیانی سطح 1831 پر موجود ہے۔ 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اپنی درمیانی سطح سے اوپر 67 پر موجود ہے جو کہ مثبت پیشقدمی یعنی Bullish مومینٹم کی علامت اور اوپر کہ طرف بڑی ریلی کو ظاہر کر رہا ہے۔ موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) کا جائزہ لیں تو پہلی مزاحمتی حد 1840 ہے جس سے اوپر 1850 کا نفسیاتی ہدف (Psychological Level) ہے۔ جبکہ اس سے اوپر دوسری مزاحمتی حد 1860 ہے۔ جبکہ موجودہ سطح سے نیچے اسکی پہلی نفسیاتی سپورٹ 1820 ہے جبکہ اس سے نیچے 1800 کی سطح پر نفسیاتی لیول ہے۔ جس سے نیچے 1780 کی سپورٹ موجود ہے۔ اسوقت گولڈ کے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 65 فیصد Bullish اور 25 فیصد Bearish جبکہ 10 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں اس طرح اس کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے موجودہ سطح پر اسکا محور (Pivot) 1831 ہے۔ جبکہ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز ایک بڑی ریلی کو ظاہر کر رہے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔