PSX میں کاروباری دن کا ملے جلے رجحان کے ساتھ اختتام
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا اختتام ملے جلے انداز میں مثبت ایریا میں ہوا ہے۔ ملک میں جاری سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے باعث سرمایہ کار محتاط نظر آ رہے ہیں۔ ان کے علاوہ عالمی بینک (World Bank) کی طرف سے پاکستان کے لئے منظور کردہ 1 ارب 10 کروڑ ڈالرز کی امداد کو موخر کئے جانے اور عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں گراوٹ کے بھی PSX پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ آج KSE100 انڈیکس دن کے اختتام پر 40 پوائنٹس کے اضافے سے 38831 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ آج اسکی بلند ترین سطح 39064 اور کم ترین 38730 رہی ہے۔
دوسری طرف KSE30 انڈیکس 51 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 14399 پر بند ہوا ہے۔ دن کے آغاز پر انڈیکس 14495 تک جانے کے بعد اختتامی سیشن میں ملے جلے رجحان کے ساتھ بند ہوا۔ آج PSX کے شیئر بازار میں 351 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 160 کی قدر میں اضافہ، 167 میں کمی جبکہ 24 میں کوئی تبدیلی نہیں یوئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔