PSX میں دن کا تیزی کے رجحان پر اختتام
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا اختتام تیزی کے رجحان پر ہوا ہے۔ جینیوا میں پاکستان کی معاشی مدد کے لئے بلائی گئی عالمی ڈونرز کانفرنس میں کئے گئے اعلانات اور آج صبح سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے پاکستان کہ فوری معاشی مدد کے علاوہ SBP میں سعودی ڈیپازٹس 5ارب ڈالرز تک بڑھانے کے اعلان کے پاکستان کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اسکے علاوہ عالمی مالیاتی ادارے (IMF) کے ساتھ پروگرام کے نویں جائزے کے ممکنہ مثبت نتائج کے بھی مارکیٹ پر مثبت اثرات دکھائی دے رہے ہیں۔
آج KSE100 انڈیکس میں دن کا اختتام 296 پوائنٹس کے اضافے سے 40801 کی سطح پر ہوا ہے۔ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 40504 سے 40986 کے درمیان رہی۔ جبکہ دوسری طرف KSE30 انڈیکس بھی 95 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15107 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ آج تھرٹی انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج 15012 سے 15225 کے درمیان رہی۔
آج PSX کے شیئر بازار میں سرمایہ کاری کا اچھا حجم (Capitalization) اور بہترین شیئر والیوم دیکھنے میں آیا۔ 357 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لہا۔ جن میں سے 237 کی قدر میں تیزی، 94 میں کمی جبکہ 26 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔