پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا منفی اختتام۔
آج دن کے آغاز پر مثبت انداز میں ٹریڈ کرتی ہوئی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) دن کے وسط میں ملے جلے جبکہ اختتام پر منفی ٹرینڈ اختیار کر گئی۔ جس کی بنیادی وجہ پاکستانی محکمہ شماریات کی طرف سے جاری کی جانیوالی انتہائی مایوس کن CPI رپورٹ ہے، جس میں سالانہ افراط زر (Annual Inflation) 25 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔ جبکہ ماہانہ بنیادوں پر بھی اس میں 0.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
آج KSE100 انڈیکس 185 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40630 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 40595 سے 41015 کے درمیان رہی ہے۔ دوسری طرف KSE30 انڈیکس میں بھی کاروباری سرگرمیاں 51 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 14975 کی سطح پر بند ہوئیں۔ آج انڈیکس اپنی اہم ترین 15 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support) سے نیچے آ گیا ہے۔
آج پاکستانی شیئر بازار میں 355 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 121 کی قدر میں اضافہ، 204 میں کمی اور 30 میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔