کیا Litecoin کی Bullish ریلی 100 ڈالرز تک جا سکتی ہے۔ ؟

بنیادی جائزہ

گذشتہ ایک ماہ سے لائٹ کوائن (LTC) کی مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے۔ تیزی کی یہ لہر FTX گیٹ اسکینڈل کے بعد اسوقت شروع ہوئی جب دیگر کرپٹو کرنسیز کے ساتھ ساتھ لائٹ کوائن بھی 49 ڈالرز فی کوائن کی سطح تک گراوٹ کا شکار ہوا اور معاشی ماہرین اسکے 40 ڈالرز سے بھی نیچے آنے کی پیشگوئیاں کر رہے تھے۔ تاہم تمام اندازوں کے برعکس جب بٹ کوائن اور ایتھیریئم بیک فٹ پر ہٹ رہے تھے۔ لائٹ کوائن نے اپنی بحالی کا سفر شروع کیا ۔ پہلے مرحلے میں 60 ڈالرز کی Bullish سطح کو حاصل کر کے اسے برقرار رکھنے کے بعد ایک ماہ کے اندر 87 ڈالرز کی بلند ترین سطح پر پہنچنے والے لائٹ کوائن کی طلب (Demand) میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس طرح ایک ماہ کے عرصے میں LTC کی قدر میں 37 فیصد سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔ معاشی ماہرین کے خیال میں اگر یہ مومینٹم جاری رہا تو لائٹ کوائن 100 ڈالرز سے اوپر بھی جا سکتا ہے اور بٹ کوائن، ایتھیریئم اور بائنانس کے بعد ہنڈرڈ ڈالر کوائنز کی کیٹیگری میں داخل ہونیوالی کرپٹو کرنسی بن سکتی ہے۔ طویل المدتی ٹرینڈز (Long term trends) کے تخمینوں کیلئے استعمال ہونیوالی 200 دنوں کی Moving Average بھی LTC کی موجودہ سطح سے نیچے رہ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے معاشی ماہرین کے خیال میں ایسا کوئی منفی ٹریگر موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے لائٹ کوائن میں تیزی کی لہر میں کمی آئے۔ اسوقت کرپٹو مارکیٹ کے لئے عالمی حالات بھی موافق نظر آ رہے ہیں۔ جس کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ لائٹ کوائن آنیوالے دنوں میں 100 ڈالرز کے بینچ مارک کو حاصل کر سکتا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

اسوقت Litecoin اپنی تمام Moving Averages سے اوپر ایک نئی ٹرینڈ لائن بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسکا 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اسوقت 73 پر موجود ہے۔ جس سے Bullish ریلی کا جاری رہنے کا امکان ظاہر ہوتا ہے۔ جبکہ 9 روزہ RSI اسوقت 82.48 اور 50 روزہ 58.78 کی سطح پر موجود ہیں۔ یہ تمام ٹیکنیکی انڈیکیٹرز ایک مضبوط Bullish ریلی کے جاری رہنے کے امکانات کو ظاہر کر رہے ہیں۔ اسوقت اسکے پہلے دونوں سپورٹ لیولز (S1 & S2) بالترتیب 83.3631 اور 80.2184 پر موجود ہیں جبکہ دوسری سپورٹ کے ٹوٹنے کے بعد یہ اپنی 100SMA سے نیچے 76.3780 کی سپورٹ کی طرف آئے گا۔ جبکہ اگر مزاحمتی حدوں (Resistance) کا جائزہ لیں تو پہلی مزاحمتی حد (R1) ہی 90 ڈالرز کے نفسیاتی ہدف (Psychological Level) سے اوپر 90.3482 کی سطح ہے جبکہ دوسری اور تیسری مزاحمتی حدیں بالترتیب 94.1886 اور 97.3333 کے لیولز ہیں ۔ لائٹ کوائن کے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 55 فیصد Bullish جبکہ 25 فیصد Sideways اور 20 فیصد Bearish ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ جبکہ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز مختصر وقفوں کی بریکس کی صورت میں Bullish مومینٹم جاری رہنے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button