XRP Price نئی بلندیوں کی جانب، Institutional Demand میں غیر معمولی اضافہ
Surging inflows and whale activity fuel XRP’s bullish momentum toward record highs.
کرپٹو مارکیٹ کی فضا میں اس وقت XRP Price کی گونج سنائی دے رہی ہے جہاں مسلسل Institutional اور Retail Demand کی بنیاد پر اس کی قدر میں زبردست اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ ہفتے Digital Asset Fund Inflows نے $4.4 ارب کی نئی حد کو چھو لیا ہے، جس نے XRP کو نئی بلندیوں کی طرف دھکیل دیا ہے. جبکہ Whale Activity کے اضافے نے مارکیٹ کی حرکیات کو مزید تیز کر دیا ہے۔
خلاصہ
-
XRP Investment Products میں پچھلے ہفتے $36 Million کی Inflows، جبکہ پچھلے ہفتے 104 ملین ڈالر کی Outflows تھیں۔
-
Crypto Fund Inflows مجموعی طور پر $4.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
-
Ethereum (ETH) نے $2.1 ارب کی Inflows حاصل کیں. جبکہ Bitcoin (BTC) نے $2.2 ارب۔
-
XRP Price اس وقت $3.60 کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے. جو کہ اس کے All-Time High $3.66 کے نزدیک ہے۔
-
XRP Futures Market Open Interest مجموعی طور پر 10.81 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا. جو Traders کی بڑھتی دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے۔
-
MACD Indicator نے June 28 کو Buy Signal دیا، جبکہ Gold Cross Pattern کی وجہ سے XRP نئے Price Discovery Phase میں داخل ہو رہی ہے۔
-
Whale-to-exchange Transactions میں اضافہ، اگرچہ Profit Taking کے باعث قیمت پر اثر ڈال سکتا ہے۔
-
امریکی صدر Donald Trump کی Higher Tariffs کے نفاذ کے بعد مارکیٹ میں اچانک تبدیلی کا امکان موجود ہے۔
Institutional Demand کے سائے میں XRP Price کا عروج
گزشتہ ہفتے Digital Investment Products میں Institutional Demand کے باعث 4.39 بلین ڈالرز کی تاریخی Inflows آئیں، جس نے گزشتہ دسمبر میں US Election کے بعد بننے والے 4.27 ارب ڈالر کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ XRP کی Institutional خریداری نے Market Sentiment کو مثبت رکھتے ہوئے سپاٹ اور Derivatives Market کو توسیع دی. جس کے نتیجے میں XRP Price اب All-Time High کے قریب ہے۔
Whale Activity اور XRP Futures Market کے اثرات
مارکیٹ میں Whale-to-exchange Transactions میں اچانک اضافہ XRP Price کے لئے خطرہ بھی بن سکتا ہے. خاص طور پر جب XRP اپنے All-Time High کے قریب ہو۔ CryptoQuant کے مطابق 11 July کو 43,000 سے زائد Whale-to-exchange Transactions رپورٹ ہوئیں. جس سے مارکیٹ میں Profit Taking کا امکان پیدا ہوا ہے۔ اگر Traders کی جانب سے XRP Price پر نئے Record High پر شرط لگانے کا سلسلہ جاری رہا تو Open Interest (OI) آئندہ ہفتوں میں بھی بلند رہ سکتا ہے۔
ٹیکنیکل لیولز XRP Bulls کے لئے موافق.
MACD Indicator کی جانب سے Buy Signal اور Gold Cross Pattern کی تصدیق کے بعد XRP Price کے نئے بلندیوں پر جانے کے امکانات مزید مضبوط ہو گئے ہیں۔ XRP اس وقت اپنی Key Moving Averages سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے. جو کہ اس کے Bullish Momentum کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

تاہم اگر Whale Activity کے سبب اچانک Profit Taking شروع ہو گئی یا Donald Trump کے Higher Tariffs کے نفاذ کے بعد مارکیٹ میں غیر متوقع تبدیلی آئی. تو XRP Price میں Correction کا امکان بھی موجود ہے۔
موجودہ حالات کے مطابق XRP Price نئے All-Time High کی جانب بڑھ رہی ہے. جس کی بڑی وجہ Institutional Demand، Record High Fund Inflows، Futures Market میں بلند Open Interest، اور مثبت Market Sentiment ہیں۔ Whale Activity اس کے سفر میں خطرہ بن سکتی ہے، لیکن Technical Indicators کا اشارہ اس بات کی جانب ہے کہ XRP اپنے نئے ریکارڈ بنانے کے قریب ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔



