Circle نے Payments اور Remittance Network کی بنیاد رکھ دی
Circle’s new network leverages USDC to revolutionize cross-border payments and remittances

دنیا کی سب سے بڑی Stablecoin کمپنی Circle نے ایک ایسا قدم اٹھایا ہے جو عالمی مالیاتی نظام میں تہلکہ مچا سکتا ہے۔ کمپنی نے نیویارک کے One World Trade Center کی 87ویں منزل سے ایک نئے Global Payment Network اور Cross-Border Remittance کا آغاز کیا ہے۔ اس اقدام کو کمپنی کا “Next product move” قرار دیا جا رہا ہے، جو نہ صرف اس کے مستقبل کو بلکہ عالمی مالیاتی ٹیکنالوجی کو بھی نئے سرے سے متعین کرے گا۔
نئی دنیا کے لیے نئی حکمت عملی: USDC کا کردار
Circle جس کے زیر اثر USDC Stablecoin ہے، جو اس وقت تقریباً $60 بلین کی مارکیٹ ویلیو رکھتا ہے. اب اپنے اس ڈیجیٹل اثاثے کو Payments Infrastructure کی بنیاد بنانے جا رہا ہے۔ کمپنی کا مقصد واضح ہے: Remittance Market میں قدم رکھنا. اور بالآخر Mastercard اور Visa جیسے عالمی نیٹ ورکس کو چیلنج کرنا۔
بینکوں اور Fintech اداروں کی توجہ کا مرکز
Global Payment Network کے لانچ ایونٹ میں بینکوں، Fintechs, Payment Service Providers، اور USDC Strategic Partners کو دعوت دی گئی ہے. تاکہ وہ اس انقلابی منصوبے کا حصہ بن سکیں۔ Circle کے سی ای او Jeremy Allaire اس موقع پر اپنا ویژن پیش کریں گے. کہ کس طرح Stablecoin ٹیکنالوجی روایتی Payment Systems کو تبدیل کر سکتی ہے۔
Stablecoins کی طاقت: ایک نیا مالی انقلاب
Andreessen Horowitz جیسے معروف VC Firms کا کہنا ہے. کہ Stablecoins کی موجودہ مقبولیت اتنی بڑھ چکی ہے کہ یہ عالمی سطح پر Money Transfer Systems کو وہی تبدیلی دے سکتے ہیں. جو کبھی WhatsApp نے انٹرنیشنل کالز کے نظام میں لائی تھی۔ Fireblocks جیسی کمپنیوں نے حالیہ انٹرویوز میں انکشاف کیا ہے. کہ اربوں ڈالر کی Cross Border Payments پہلے ہی Stablecoins جیسے USDC اور USDT کے ذریعے ہو رہی ہیں۔
قوانین اور مواقع: Circle کا نیا میدان
دنیا بھر میں نئے اور بدلتے ہوئے Crypto Regulations نے Stablecoins کے لیے نئی راہیں کھولی ہیں۔ Tether جیسے بڑے حریفوں کے ساتھ مقابلے کے باوجود، Circle نے اپنی شناخت ایک متحرک اور لچکدار Crypto Company کے طور پر قائم رکھی ہے۔ اب وہ اپنے اصل مقصد — Payments Revolution — کی طرف واپس لوٹ رہا ہے۔
غیر یقینی مارکیٹ اور IPO کا التوا
یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ Circle حالیہ دنوں میں اس وقت خبروں میں آیا جب اس نے امریکہ میں IPO کی تیاری کا اعلان کیا، لیکن Market Conditions کی غیر یقینی صورتحال کے باعث اس نے یہ فیصلہ مؤخر کر دیا۔ اس کے باوجود، کمپنی کا نیا نیٹ ورک اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اب بھی مالیاتی میدان میں اپنا غلبہ برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
اگر Circle کا یہ Global Payment Network منصوبہ کامیاب ہو جاتا ہے. تو یہ نہ صرف Crypto World بلکہ روایتی Banking Sector کے لیے بھی ایک وارننگ ہے. کہ مالیاتی مستقبل ڈیجیٹل ہو چکا ہے — اور اب Stablecoins نئی دنیا کے بادشاہ ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔