ٹورنٹو میں شاندار آغاز: Consensus 2025 میں Crypto، Web3 اور Digital Assets کا مستقبل زیر بحث

Major Crypto Leaders Gather to Redefine the Global Financial Landscape

دنیا بھر کی Financial Markets اس وقت ایک بڑے بدلاؤ کے دہانے پر کھڑی ہیں، اور یہی مرکزی موضوع ہے Consensus 2025 کا، جو اس ہفتے Toronto کے Metro Convention Center میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ ایونٹ اس وقت ہو رہا ہے جب Crypto نہ صرف مالیاتی نظام کا حصہ بن چکا ہے. بلکہ قومی پالیسیوں اور Regulatory Frameworks میں بھی اپنی جگہ بنا رہا ہے۔

Digital Assets کے قوانین اور مستقبل کی سمت

اس سال Consensus 2025 میں ایک خاص توجہ Digital Assets Regulation پر دی جا رہی ہے۔ Bo Hines، جو کہ Presidential Council of Advisers for Digital Assets کے سربراہ ہیں. White House کی حکمت عملی پر روشنی ڈالیں گے کہ کس طرح Crypto Legislation کو جلد قانون کا حصہ بنایا جائے گا۔ یہ قدم سرمایہ کاروں کو تحفظ دینے اور مارکیٹ کو وسعت دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

Stablecoins، Tokenization اور Web3 Marketing کا اگلا مرحلہ

موجودہ Financial Trends میں Stablecoins اور Tokenization کا کردار نمایاں ہوتا جا رہا ہے۔ Consensus 2025 میں ان ٹیکنالوجیز کے عملی اطلاق، مارکیٹنگ کے جدید پہلوؤں اور Web3 کے ذریعے نئے بزنس ماڈلز کے قیام پر تفصیل سے بات ہوگی۔ Brand and Creator Summit میں بڑی کمپنیاں مستقبل کی ڈیجیٹل معیشت میں اپنی جگہ بنانے کی کوششوں کا خاکہ پیش کریں گی۔

DeFi, AI اور Blockchain کا انضمام

Open Money Summit میں DeFi کی ترقی اور اس کے Traditional Finance پر اثرات زیر بحث آئیں گے. جبکہ AI Summit میں اس بات پر گفتگو ہوگی. کہ کس طرح Artificial Intelligence اور Blockchain مل کر مالیاتی نظام کو زیادہ شفاف، خودکار اور محفوظ بنا سکتے ہیں۔

معروف شخصیات کی شرکت: Crypto Culture اور سرمایہ کاری کا نیا انداز

ایونٹ کی رونق بڑھانے کے لیے مشہور شخصیات جیسے Eric Trump (American Bitcoin)، Dave Portnoy (Barstool Sports)، Charles Hoskinson (Cardano)، اور Kevin O’Leary (Shark Tank) نہ صرف Crypto Culture بلکہ Memecoins اور سرمایہ کاری کے رجحانات پر روشنی ڈالیں گے۔

Canada اور Web3 کا مستقبل

Explorations Stage پر Canada کے Web3 Ecosystem پر خصوصی سیشنز ہوں گے. جن میں Crypto Policy, Staking، Advanced Trading اور DePIN جیسے موضوعات پر گفتگو ہوگی۔ یہ پہلو Canada کو ایک ڈیجیٹل لیڈر کے طور پر ابھارنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Toronto میں منعقد ہونیوالے اس ایونٹ کا دائرہ صرف مباحثوں تک محدود نہیں. بلکہ Hackathon, Pitchfest, Research Symposium (IEEE کے ساتھ)، اور Ethereum پر مبنی فلم "Vitalik: An Ethereum Story” کی خصوصی نمائش بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button