PSX میں مثبت رجحان۔ KSE100 انڈیکس 40 ہزار کی سطح کے قریب

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ سال 2022ء کے آخری کاروباری روز عالمی اسٹاکس میں آنیوالی تیزی کی لہر سے پاکستانی اسٹاکس پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ دو روز قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج آمد اور معاشی صورتحال کی وضاحت سے بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ Roll Over Week کے بعد اب ٹریڈرز اور سرمایہ کار نئی پوزیشنز لے رہے ہیں۔

آج KSE100 انڈیکس 212 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 39959 کی سطح پر 40 ہزار کے نفسیاتی ہدف کے بالکل قریب آ گیا ہے۔ آج انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج 39694 سے 40026 کے درمیان رہی ہے۔ ممکنہ طور پر رواں سال کا اختتام 40 ہزار کی سطح ہر ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف KSE30 بھی 94 پوائنٹس کے اضافے سے 14712 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 14591 سے 14733 تک رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button