US Iran Nuclear Deal کی امید پر Crude Oil قیمتوں میں شدید کمی
Global Oil Market Volatility Spikes as US-Iran Tensions Shift Towards Diplomacy

Global Markets میں جمعرات کی صبح ایک بار پھر Crude Oil کی قیمتوں میں تیزی سے کمی دیکھی گئی، جو کہ تقریباً 1.5 فیصد تک پہنچ گئی۔ مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کمی US Iran Nuclear Deal کی خبروں کے نتیجے میں سامنے آئی. جس نے سرمایہ کاروں میں Oil Market کے Supply and Demand Balance کے حوالے سے خدشات کو جنم دیا۔
غیر متوقع ذخائر اور WTI Crude Oil میں گراوٹ.
WTI Crude Oil فیوچرز 92 سینٹ کی کمی کے ساتھ $62.23 فی بیرل تک گر گئے، جبکہ Brent Crude 88 سینٹ نیچے آ کر $65.21 پر بند ہوا۔ یہ کمی صرف ایک روز کی نہیں، بدھ کو بھی دونوں بینچ مارکس تقریباً 0.8 فیصد نیچے گئے۔ Oil Market میں یہ مسلسل تنزلی اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ سرمایہ کاروں کو سپلائی میں اضافے کا اندیشہ لاحق ہو چکا ہے، خاص طور پر جب امریکہ کے ذخائر میں اچانک اضافہ رپورٹ ہوا۔
ایران کی نرمی، امریکہ کی پابندیاں اور Crude Oil مارکیٹ کی سمت
ایران نے واضح اشارہ دیا ہے کہ اگر امریکہ اقتصادی پابندیاں اٹھا لے تو وہ US Iran Nuclear Deal پر رضامند ہو سکتا ہے۔ NBC نیوز کے ساتھ گفتگو میں ایک ایرانی اہلکار نے اس خواہش کا اظہار کیا. جسے خطے میں ایک ممکنہ ڈپلومیٹک بریک تھرو کے طور پر دیکھا جا رہا ہے. جو فوراً ہی Oil Market پر اثر انداز ہوئی۔
دوسری طرف امریکہ نے بدھ کو Iranian Ballistic Missiles کی تیاری پر نئی پابندیاں بھی عائد کر دیں، جن کا مقصد ایرانی عسکری صلاحیتوں کو محدود کرنا ہے۔ جب کہ ایک روز قبل بیس کمپنیوں کے نیٹ ورک پر بھی کارروائی کی گئی، جو Iranian Crude Oil کو چین بھیجنے میں ملوث تھیں۔
سعودی حمایت، سفارتی امید اور Crude Oil کا ممکنہ مستقبل
سعودی عرب نے بھی US Iran Nuclear Deal مذاکرات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان السعود کا کہنا ہے کہ مملکت مثبت نتائج کی خواہاں ہے۔ اس سفارتی پیشرفت نے جہاں عالمی کشیدگی میں نرمی پیدا کی ہے. وہیں Crude Oil کی قیمتوں پر مزید دباؤ بڑھا دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر واقعی US Iran Nuclear Deal طے پا جاتی ہے. تو یہ Oil Market میں سپلائی کو نمایاں حد تک بڑھا سکتی ہے. جس سے قیمتیں مزید گر سکتی ہیں۔ خاص طور پر ایسے وقت میں جب طلب میں کوئی غیر معمولی اضافہ نہیں ہو رہا. یہ صورتحال WTI Crude Oil اور دیگر توانائی مصنوعات کی قیمتوں میں مزید گراوٹ کا سبب بن سکتی ہے۔
Source: Reuters News Agency: https://www.reuters.com/
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔