کرپٹو مارکیٹ میں گراوٹ، بٹ کوائن 16400 کی سطح پر آ گیا۔

آج کرپٹو مارکیٹ میں گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ گذشتہ روز FTX کہ انتظامی کمپنی المیڈا کی طرف سے ایتھیریئم نیٹ ورک کے بٹ کوائنز فروخت کرنے کی خبریں سامنے آنے کے بعد کرپٹو کرنسیز کی قدر میں منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی Bitcoin آج 155 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 16480 کی سطح پر آ گئی ہے۔ ایتھیریئم (ETH) بھی 12 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 1189 ڈالرز فی کوائن میں ٹریڈ ہو رہا ہے جبکہ Tether کی قدر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد یہ Penny Coin بھی 0.9997 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ Altcoins میں ہی USD Coin میں 0.1 فیصد مندی ہے جس کے بعد یہ 1.0000 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف Binance کوائن موجودہ سیشن کے دوران 244.8152 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ ادھر Ripple بھی 1.59 فیصد کمی کے ساتھ 0.3373 کی سطح پر آ گیا ہے۔

آج Dogecoin کی قدر میں 1.36 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد یہ 0.0701 پر آ گیا ہے۔ Cardano اسوقت 0.51 فیصد کی کمی کے ساتھ 0.2428 پر گراوٹ کا شکار نظر آ رہا ہے۔ جبکہ Polkadot بھی 0.700 فیصد نیچے 4.2777 کی سطح پر منفی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ دوسری طرف Tron آج 0.50 فیصد کمی کا شکار ہوا ہے۔ جس کے بعد یہ 0.0537 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ لائٹ کوائن (LTC) جو کہ کل سے تیزی کے موڈ میں تھا آج بھی 0.02 فیصد مستحکم ہو کر 66.7447 کی سطح پر مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ حالیہ عرصے میں کرپٹو مارکیٹ میں FTX گیٹ اسکینڈل کے سامنے آنے، کرپٹو نیٹ ورکس کی ہیکنگ کے واقعات اور ریگولیشنز کے اعلان کے بعد تمام بڑی کرپٹو کرنسیز میں بحرانی صورتحال کا سامنا رہا لیکن لائٹ کوائن اس تمام عرصے میں مجموعی طور پر مستحکم ہی رہا ہے۔

  • آخر میں ذکر کریں گے سولانا (SOL) کا جو کہ رواں ماہ کے دوران اپنی 25 فیصد قدر کھو چکا ہے۔ گذشتہ روز بھی FTX کے بانی سیم بینکمین فرائڈ کے قریبی حلیفوں میں شمار کئے جانیوالے نیٹ ورک سولانا کی قدر میں 9 فیصد کمی واقع ہوئی تھی جس کی بنیادی وجہ بہماس اور امریکہ کی ریگولیٹری اتھارٹیز کی طرف سے FTX اور المیڈا کے سولانا نیٹ ورک کے ساتھ روابط کی تحقیقات کا اعلان ہے جس کے بعد سولانا کے کوائنز کی زبردست فروخت دیکھی گئی ہے۔ آج بھی یہ 1.92 فیصد گراوٹ کے بعد 9.4070 پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ Avalance بھی 1 فیصد کمی کے ساتھ 10.8747 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button